امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں زیر تعمیر بال روم پر آنیوالی لاگت پر سوال اٹھانے والی خاتون صحافی کو احمق کہہ دیا۔
صدر ٹرمپ نے چین کے دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بال روم کا حجم دُگنا کرادیا ہے کیونکہ اس کی ضرورت تھی۔
اس موقع پر خاتون صحافی نے کہا کہ بجٹ بھی تو دگنا ہوگیا ۔
جس پر صدرٹرمپ نے کہا کہ تم اسمارٹ نہیں، احمق ہو، میں نے بال روم کا سائز ڈبل کیا ہے اور ہم اسے طے بجٹ میں وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی، میں نہیں سمجھتا کہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاکستان اور فیلڈ مارشل کا ذکر کیا، صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کوبہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا۔


























Leave a Reply