Skip to content
  • Monday, 11 May 2026
  • 9:36 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • نیتن یاہوکا افزودہ یورینیم کی موجودگی تک ایران جنگ کے خاتمے سے انکار

حالیہ پوسٹس

  • وائٹ ہاؤس نے ایلون مسک کو بھی ٹرمپ کے دورہ چین مں شرکت کی دعوت دے دی
  • شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا
  • سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ آج سے نافذ العمل
  • نیتن یاہوکا افزودہ یورینیم کی موجودگی تک ایران جنگ کے خاتمے سے انکار
  • کس عمر میں لوگ جماہی لینا شروع کرتے ہیں؟ سائنسدانوں نے جان لیا
دنیا

نیتن یاہوکا افزودہ یورینیم کی موجودگی تک ایران جنگ کے خاتمے سے انکار

DAILY MITHAN May 11, 2026 0


نیتن یاہوکا افزودہ  یورینیم کی موجودگی تک ایران جنگ کے خاتمے سے انکار

فوٹو:فائل

اسرائیلی  وزیراعظم  نیتن یاہو  نے افزودہ  یورینیم کی موجودگی تک  ایران  جنگ کے  خاتمے   سے انکار کردیا ہے۔

امریکی  ٹی وی کو دیےگئے انٹرویو  میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران جنگ میں بہت کچھ حاصل کر لیا ہے، لیکن یہ ابھی ختم نہیں ہوئی،  ایران کے پاس اب بھی افزودہ یورینیم موجود ہے جسے ایران سے نکالنا ضروری ہے، یورینیم افزودگی کے ایسے مراکز موجود ہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا، اب بھی ایسے گروہ موجود ہیں جن کی ایران حمایت کرتا ہے اور ایسے بیلسٹک میزائل بھی ہیں جنہیں وہ مزید بنانا چاہتے ہیں، ابھی بہت کام باقی ہے۔

 اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ  صدر ٹرمپ بھی  فوجی آپریشن کے ذریعے ایران سے افزودہ یورینیم نکالنے پر آمادہ ہیں۔

نیتن یاہو  نے  واضح انداز میں کہا کہ اسرائیل کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرےگا جس میں امریکا  اور  ایران کے درمیان جنگ بندی تو  ہو جائے لیکن لبنان میں حزب اللہ  برقرار  رہے۔

انہوں نےکہا کہ  ایران چاہتا ہےکہ  اگر  یہاں جنگ بندی ہو جائے تو  وہاں بھی جنگ بندی ہوجائے،کیونکہ  وہ  چاہتے ہیں کہ حزب اللہ  وہاں  رہے اور  لبنان کو مسلسل اذیت دیتی رہے اور اس کے عوام کو ‘ یرغمال’ بنائے رکھے۔  اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ٹرمپ میری بات سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کی حکومت کمزور یا ختم ہو جاتی ہے تو اس کا پورا پراکسی نیٹ ورک بھی ختم ہو جائےگا، حزب اللہ، حماس اور  شاید حوثیوں کا بھی خاتمہ ہو جائے، ایران نے پراکسی گروپوں کا جو  پورا ڈھانچہ کھڑا کیا ہے، وہ ایرانی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی گرجائےگا۔

ایران میں رجیم چینج کے امکان پر  نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے مگر یقینی نہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے  تسلیم کیا کہ جنگ سے پہلے کی منصوبہ بندی میں آبنائے ہرمز کی بندش کے مسئلےکا مکمل اندازہ نہیں لگایا گیا تھا۔

نیتین یاہو نے الزام لگایا کہ چین میزائل کی تیاری میں ایران کی مدد کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے میزائل سازی کے کچھ مخصوص پرزے فراہم کیے، لیکن میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔

عرب ممالک کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے ایسے پیغامات مل رہے ہیں جن میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ  وہ آئندہ 10  برسوں میں اسرائیل کو امریکی فوجی امداد پر انحصار سے آزاد کرنا چاہتے ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ  میں چاہتا ہوں کہ امریکا کی مالی مدد خاص طور پر فوجی تعاون کے مالی حصےکو صفر تک لایا جائے،  اب وقت آگیا ہے کہ ہم باقی ماندہ فوجی امداد پر انحصار ختم کریں اور امداد کے تعلق کو شراکت داری میں بدل دیں، اسرائیل کو ہر سال تقریباً 3.8 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد ملتی ہے۔

خیال رہے کہ  امریکا نے 2018 سے 2028 تک اسرائیل کو مجموعی طور پر 38 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
وائٹ ہاؤس نے ایلون مسک کو بھی ٹرمپ کے دورہ چین مں شرکت کی دعوت دے دی
DAILY MITHAN May 11, 2026
دنیا
ٹرمپ کے دورۂ چین سے قبل امریکی فضائیہ کے C-17 طیارے بیجنگ پہنچ گئے
DAILY MITHAN May 11, 2026
دنیا
امریکا میں 2500 ڈالر سے زائد چائلڈ سپورٹ نادہندگان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 11, 2026
دنیا
ایران کے جواب پر امریکی صدر کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں: ایرانی سرکاری میڈیا
DAILY MITHAN May 11, 2026
دنیا
پاکستان سے تیار کردہ نفرت انگیز اے آئی سے ویڈیو برطانیہ میں پھیلا کر پیسہ کمائے جانیکا انکشاف
DAILY MITHAN May 11, 2026
دنیا
ٹرمپ کا اپنا اوباما اور بائیڈن دور سے موازنہ، تباہ ایرانی جہاز اور ڈرونز کی اے آئی تصاویر پوسٹ کردیں
DAILY MITHAN May 10, 2026
دنیا
سنگاپور سے نیویارک کی پرواز، دنیا کا طویل ترین فضائی سفر قرار
DAILY MITHAN May 10, 2026
دنیا
اسرائیلی قابضین نے دفن کی گئی فلسطینی کی میت کو نکال کر دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر مجبور کردیا
DAILY MITHAN May 10, 2026
دنیا
اسرائیل کی جنوبی لبنان میں کارروائیاں تیز، وحشیانہ بمباری سے مزید 24 لبنانی شہید
DAILY MITHAN May 10, 2026
دنیا
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ
DAILY MITHAN May 10, 2026
دنیا
یوکرین تنازع اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، روسی صدر
DAILY MITHAN May 10, 2026
دنیا
معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھی بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا، ایک اور میزائل کا تجربہ کرلیا
DAILY MITHAN May 9, 2026
دنیا
روس بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے ایران کو ڈرونز اور دیگر اشیا فراہم کررہا ہے: امریکی اخبار
DAILY MITHAN May 9, 2026
دنیا
امریکی ائیرپورٹ پر طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود شخص سے ٹکرا گیا
DAILY MITHAN May 9, 2026
دنیا
روس میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی یاد میں فوجی پریڈ کا انعقاد
DAILY MITHAN May 9, 2026
دنیا
آسڑیلیا نے کالعدم بی ایل اے پر پابندی عائد کردی
DAILY MITHAN May 9, 2026
دنیا
ایران نے خلیج فارس میں ’اوشین کوئی‘ نامی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا
DAILY MITHAN May 9, 2026
دنیا
ایران کو ہتھیار دینے کی کوششوں کا الزام، ایران نے کئی افراد اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN May 9, 2026
دنیا
اسرائیل کی جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، فضائی حملوں میں مزید 31 افراد شہید
DAILY MITHAN May 9, 2026
دنیا
اعلیٰ درجے کے ماہرین ہنٹا وائرس کا مطالعہ کر رہے ہیں، امید ہے یہ بہت حد تک قابو میں ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 9, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بجلی اتنی سستی کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات کو استعمال کرسکیں گے، اویس لغاری
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کہ وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، حکام پیٹرولیم ڈویژن
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
تیسرے شخص کی ملکیت کو مالک کی رضامندی کے بغیرحق مہر کاحصہ نہیں بنایاجاسکتا: سپریم کورٹ
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
پاکستان میں تیل وگیس کے کتنے سال کے ذخائر موجود ہیں؟
DAILY MITHAN May 11, 2026