بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کانز فلم فیسٹیول میں فوٹوگرافرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو ہیں۔
فرانس میں کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے مختلف ستاروں نے شرکت کی۔ریڈ کارپٹ پر عالیہ بھٹ نے آسٹریلوی فیشن ڈیزائنر تمارا رالف کا ڈیزائن کردہ ہلکے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
تاہم اس بار اداکارہ کا کانز لُک اتنا وائرل نہ ہوا جتنا وہ فوٹوگرافرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر وائرل ہوئیں۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ادکارہ کو پراعتمادی کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کرتے اور پھر فوٹوگرافرز کے سامنے پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں فوٹوگرافرز ریڈ کارپٹ پر موجود دیگر مشہور شخصیات کی تصاویر لیتے رہے، بہت کم ہی کیمرے ایسے تھے جن سے اداکارہ کی تصویر لی گئی۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک افسوس کا مقام ہے۔ عالیہ بھٹ فیسٹیول میں دوسری مرتبہ جلوہ گر ہورہی ہیں ارو کوئی انہیں جانتا بھی نہیں ہے، کسی نے تصویر نہیں لی۔
ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ اس طرح سے ہاتھ ہلا رہی ہے جیسے وہ سرخیوں میں شامل ہوں گیں جب کہ اس دوران کیمرے ہوائی جہاز کے موڈ پر ہیں۔
ایک صارف نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئےکہا کہ کسی کو فرق نہں پڑتا فوٹو گرافر نے تصاویر لی یا نہیں، عالیہ بھٹ فیسٹیول میں بھارت کی نمائندگی کررہی ہیں۔


























Leave a Reply