Skip to content
  • Saturday, 9 May 2026
  • 4:38 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آرٹس کونسل پاکستان میں 3 روزہ ’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘ کا افتتاح

حالیہ پوسٹس

  • ایبی گیٹ حملےکے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیا: امریکی رپورٹ
  • وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کرینگے
  • آرٹس کونسل پاکستان میں 3 روزہ ’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘ کا افتتاح
  • سونے کی قیمت میں معمولی کمی
  • کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس معطل
انٹرٹینمنٹ

آرٹس کونسل پاکستان میں 3 روزہ ’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘ کا افتتاح

DAILY MITHAN May 9, 2026 0


آرٹس کونسل پاکستان میں 3 روزہ ’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘ کا افتتاح

فوٹو آرٹس کونسل پاکستان

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام 3 روزہ ’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ افتتاح کردیا گیا۔ 

فیسٹیول کا افتتاح معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ہمراہ ’المنائی آرٹ نمائش‘ کی ربن کاٹ کرکیا۔ 

نمائش میں آرٹس کونسل کے نائب صدر منور سعید، سیکرٹری اعجاز فاروقی، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور المنائی سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احمد پرویز آرٹ گیلری میں منعقدہ ’المنائی آرٹ نمائش‘ میں 19طلبہ کے تخلیق کردہ 31منفرد اور دلکش فن پارے شائقینِ فن کی توجہ کا مرکز رہے۔

آرٹس کونسل پاکستان میں 3 روزہ ’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘ کا افتتاح

فوٹو آرٹس کونسل پاکستان

اس موقع پر مہمان خصوصی معروف مزاح نگار ودانشور انور مقصودنے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے، ہمارے ملک میں کل کا دن معرکۂ حق ہوگا، آپ کو آج آپ کا حق مل گیا ہے، میرے کام کی پہلی نمائش 1958 جب کہ صادقین کے فن پاروں کی پہلی نمائش 1957 میں ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میری تصویر کی قیمت 100 روپے اور صادقین کی 800 روپے تھی، آج میں نے آپ کی تصاویر کی قیمتیں دیکھی ہیں، میں حیران ہوں۔

آرٹس کونسل پاکستان میں 3 روزہ ’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘ کا افتتاح

فوٹو آرٹس کونسل پاکستان

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے فیکلٹی ہیڈز پر فخر ہے، ہم نے میوزک اکیڈمی ایک فرد کے ساتھ شروع کی تھی، فائن آرٹس میں ہم نے ایسا بہترین ٹیلنٹ دیکھا ہے جو کہیں اور کم ہی نظر آتا ہے، محمود علی خان نے میوزک کا آغاز کیا، ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ ادارے کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

تین روزہ ’آرٹس المنائی فیسٹیول‘ 10مئی تک آرٹس کونسل آف پاکستان میں جاری رہے گا جس میں تھیٹر، موسیقی، کلاسیکل و فوک ڈانس، لائیو پرفارمنس، آرٹ نمائش اور مکالماتی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
اشنا شاہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ نے خوشخبری سنا دی
DAILY MITHAN May 9, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکار علی رضا اور میں ایک دوسرے کے دشمن ہوا کرتے تھے: کنزہ ہاشمی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 8, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیف بیزوس پر 20 ملین ڈالرز خرچ کرکے چیئرپرسن بننے کا الزام، شدید تنقید کا سامنا
DAILY MITHAN May 7, 2026
انٹرٹینمنٹ
سونے اور 1800 ہیروں سے تیار کردہ ایشا امبانی کی ساڑھی میٹ گالا میں سب کی توجہ کا مرکز رہی
DAILY MITHAN May 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں ہلاک
DAILY MITHAN May 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
کپل شرما کامیڈین امان اللہ خان کی کون سی بات کبھی نہیں بھولتے؟
DAILY MITHAN May 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
DAILY MITHAN May 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
بھارتی کامیڈین اور بگ باس کے فاتح منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش
DAILY MITHAN May 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
بشریٰ انصاری کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل، سینئر اداکارہ ناراض ہوگئیں
DAILY MITHAN May 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکارہ بنیتا ڈیوڈ کا ڈرامے کیلئے گورا ہونے کے انجیکشن لگوانے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
فلم میرا لیاری بھارتی فلم دھریندر کے ردعمل میں بنائی گئی؟ عائشہ عمر کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
ریوڈی جنیرو میں شکیرا کی آواز کا جادو چل گیا، 20 لاکھ کا مجمع امڈ آیا
DAILY MITHAN May 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کرلی
DAILY MITHAN May 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
کنگنا رناوت راہول گاندھی سے شادی کی خبروں پر بھڑک گئیں
DAILY MITHAN May 4, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کل اداکاروں کے پروٹوکولز ہیں جسے ہم افورڈ نہیں کرسکتے: سید نور
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
انٹرٹینمنٹ
بھارتی اداکار کا جیل میں ساتھی ملزم پر تشدد، ملزمان نے تنگ آکر جیل حکام کو درخواست دیدی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
مہرالنساء اقبال کا نوجوان اداکاراؤں کو مشورہ
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
بھارتی اداکارہ مہرین پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا میرے لیے فیملی ممبر ہے، جب بھی رومانوی سین کیا تو ہنسی آجاتی تھی: علی رضا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوہر کے انتقال کے بعد ذہنی تناؤ سے گزری: رابعہ نورین
DAILY MITHAN Apr 27, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کرینگے
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کے کیسز اسپشل کورٹس میں چلیں گے: لاہور ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،کامیاب آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی عائد کردی
DAILY MITHAN May 8, 2026