امریکی ارب پتی شخصیت اور ایمازون کے بانی چیف جیف بیزوز اور ان کی اہلیہ لورین سانچیز میٹ گالا 2026میں اعزازی مشترکہ چیئرپرسن بنائے جانے کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جیف بیزوز پر الزام ہے کہ انہوں نے میٹ گالا 2026 میں نمایاں حیثیت حاصل کرنے کے لیے 10 سے 20 ملین ڈالرز خرچ کیے۔
رپورٹ میں ایک ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ عمل روایتی سرپرستی کے بجائے ثقافتی اثر و رسوخ کی خریداری کے مترادف ہے جس سے امیروں کے بڑھتے ہوئے کنٹرول پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
دوسری جانب سابق ووگ ایونٹ منتظم نے بھی اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اس تقریب میں شرکت میرٹ اور تخلیقی اثر و رسوخ کی بنیاد پر ہوتی تھی مگر اب اس کی نوعیت بدل رہی ہے اور یہ زیادہ تر لین دین پر مبنی ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورتِ حال پر شوبز اور فیشن انڈسٹری میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے، یہاں تک کہ کئی معروف شخصیات نے بھی اس سال کے ایونٹ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔


























Leave a Reply