Skip to content
  • Thursday, 14 May 2026
  • 4:48 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آسٹریلیا نے بھی آبنائے ہرمز میں جہازوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی مشن میں شمولیت کا اعلان کر دیا

حالیہ پوسٹس

  • انمول عرف پنکی کا تیسرا آڈیو میسج سامنے آگیا
  • کیا پاپارازی نے کانز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کو نظر انداز کردیا؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 44 سال قید اور 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
  • پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر
  • انسٹا گرام کی جانب سے خودکار طور پر غائب ہونیوالی فوٹوز پر مشتمل نئی ایپ انسٹنٹس متعارف
دنیا

آسٹریلیا نے بھی آبنائے ہرمز میں جہازوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی مشن میں شمولیت کا اعلان کر دیا

DAILY MITHAN May 13, 2026 0


آسٹریلیا نے بھی آبنائے ہرمز میں جہازوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی مشن میں شمولیت کا اعلان کر دیا

آسٹریلو وزیر دفاع کے مطابق آسٹریلیا اس مشن کے لیے E-7A ویجٹیل نگرانی طیارہ فراہم کرے گا— فوٹو: فائل

آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں قائم کیے جانے والے دفاعی مشن میں شامل ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلز نے 40 ممالک کے اجلاس کے بعد کہا کہ آسٹریلیا اس مشن کے لیے  E-7A ویجٹیل نگرانی طیارہ فراہم کرے گا، جو پہلے ہی خطے میں متحدہ عرب امارات کو ایرانی ڈرون حملوں سے بچانے کے لیے تعینات ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ ’آسٹریلیا ایک آزاد اور خالص دفاعی نوعیت کے کثیرالملکی فوجی مشن کی حمایت کے لیے تیار ہے جس کی قیادت برطانیہ اور فرانس کریں گے۔

اس سے قبل برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے کثیرالملکی دفاعی مشن میں خودکار مائن ہنٹنگ آلات، جنگی طیارے اور جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے یہ اعلان 40 سے زائد ممالک کے وزرا دفاع کے ساتھ ورچوئل اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن مناسب حالات میں فعال کیا جائے گا۔

جان ہیلی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ کثیرالملکی مشن دفاعی، خودمختار اور مؤثر ہوگا‘۔

برطانیہ نے اس مشن کے لیے 11 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کی نئی فنڈنگ بھی مختص کی ہے جو مائن ہنٹنگ ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔

برطانیہ کی جانب سے جدید خودکار مائن ہنٹنگ سسٹمز بھیجے جائیں گے جو بحری بارودی سرنگوں کی شناخت اور انہیں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی رائل نیوی کا ’Beehive‘ سسٹم بھی اس مشن کے لیے بھیجا جائے گا جو تیز رفتار خودکار ’Kraken‘ ڈرون کشتیوں کے ذریعے خطرات کی نگرانی اور ان کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

برطانوی فوجی پیکچ میں ٹائفون جنگی طیارے بھی شامل ہوں گے جو آبنائے ہرمز پر فضائی گشت کے لیے تیار رہیں گے۔ اس کے علاوہ برطانوی فوج کے خصوصی مائن کلیئرنس ماہرین بھی اس مشن کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ رائل نیوی کا جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن پہلے ہی مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو چکا ہے اور اس کے عملے کو اضافی تربیت بھی دی جاچکی ہے تاکہ جہاز کسی بھی ممکنہ آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہو۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
شادی میں سونے کی چین نہ دینے پر سسرالیوں نے نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا
DAILY MITHAN May 14, 2026
دنیا
‘Feel the Jail’ دو ہزار روپے دیں اور ایک دن جیل میں گزاریں، تلنگانہ جیل انتظامیہ کی انوکھی آفر
DAILY MITHAN May 14, 2026
دنیا
قطر سے ایل این جی لانے والا دوسرا جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر کراچی پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 14, 2026
دنیا
6 عرب ممالک کا اقوام متحدہ کو خط، آبنائے ہرمز پر ایران کے لگائے گئے یک طرفہ قوانین واپس لینے کا مطالبہ
DAILY MITHAN May 14, 2026
دنیا
امریکا چاہتا ہے خلیج معاملے پر مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے: مارکو روبیو
DAILY MITHAN May 14, 2026
دنیا
امریکی صدر کا دورہ چین، استقبالیہ تقریب میں ٹرمپ اور چینی صدر شریک
DAILY MITHAN May 14, 2026
دنیا
ایرانی اداکارہ کو غیرمناسب میسج بھیجنے پر اہلیہ نے فرانسیسی صدر میکرون کو تھپڑ مارا تھا،کتاب میں انکشاف
DAILY MITHAN May 14, 2026
دنیا
میں نے ایران کا معاملہ میزائل فائر کیے بغیر کامیابی سے انجام دیا تھا، سابق صدر اوباما کی ٹرمپ پر تنقید
DAILY MITHAN May 14, 2026
دنیا
سابق بھارتی آرمی چیف منوج نروانے نے آر ایس ایس رہنما کے پاکستان کیساتھ مذاکرات کی حمایت کر دی
DAILY MITHAN May 14, 2026
دنیا
نیتین یاہو نے ایران جنگ کے دوران امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی: اسرائیلی وزیراعظم آفس
DAILY MITHAN May 13, 2026
دنیا
جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کی کوششوں میں مرحلہ وار تعاون پر غور
DAILY MITHAN May 13, 2026
دنیا
بھارتی اپنی کمیونٹی نوکریاں دلوانے میں کیسے جعلسازی کرتے ہیں؟ برطانویہ میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
دنیا
متحدہ عرب امارات نے حزب اللہ سے تعلق پر 16 افراد کو دہشتگرد قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
دنیا
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بال روم پر آنیوالی لاگت پر سوال اٹھانے والی صحافی کو احمق کہہ دیا
DAILY MITHAN May 13, 2026
دنیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، مزید 13 افراد شہید
DAILY MITHAN May 13, 2026
دنیا
‘یہ لوگ دشمن کی مدد اور سہولتکاری کر رہے ہیں’، ٹرمپ کی ایران جنگ کی کوریج پر امریکی میڈیا پر تنقید
DAILY MITHAN May 13, 2026
دنیا
روس نے ایران کو ایسے جدید ڈرون فراہم کرنے کی پیشکش کی جو جام نہیں کیے جاسکتے: برطانوی جریدے کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 13, 2026
دنیا
برطانوی وزیراعظم سے استعفےکا مطالبہ زور پکڑگیا، اسٹارمرکابینہ کے 4 وزرا احتجاجاً مستعفی
DAILY MITHAN May 12, 2026
دنیا
برطانیہ کا آبنائے ہرمز کے تحفظ کیلئے ڈرونز، لڑاکا طیارے اور جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان
DAILY MITHAN May 12, 2026
دنیا
روس نے نئے ’سرمت‘ بین البراعظمی جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
DAILY MITHAN May 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے دوران گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان اقبال آفریدی اور جنید اکبر آپس میں لڑ پڑے
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسزکے 5 اہلکار شہید،7 دہشتگرد بھی ہلاک
DAILY MITHAN May 13, 2026