گوگل نے جیمنائی کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں کروم ویب براؤزر کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ دنوں اینڈرائیڈ شو نامی ایونٹ کے موقع پر کمپنی نے یہ اعلان کیا۔
جون میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں کروم براؤزر میں جیمنائی کو حصہ بنایا جائے گا۔
گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کا بٹن براؤزر کے اوپر موجود انٹرفیس میں الگ سے دیا جائے گا۔
اس پر کلک کرنے پر اسکرین کے نیچے ایک پینل میں یہ اے آئی چیٹ بوٹ اوپن ہو جائے گا۔
گوگل نے بتایا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں کروم کے اس ورژن میں لگ بھگ وہ تمام فیچرز دستیاب ہوں گے جو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں دستیاب ہوتے ہیں جیسے نانو بنانا امیج ٹول، گوگل کیلنڈر، گوگل کیپ اور جیمنائی انٹیلی جنس وغیرہ۔
اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک نئے آٹو براؤز فیچر کا اضافہ بھی کیا جار ہا ہے۔
اس فیچر سے جیمنائی براؤزر کے اندر مخصوص کاموں کو خودکار طور پر کرسکے گا۔
مگر یہ فیچر گوگل اے آئی پرو یا اے آئی الٹرا سبسکرائبرز کو ہی دستیاب ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ گوگل کروم براؤزر میں جیمنائی کا اضافہ اینڈرائیڈ 12 یا اس کے بعد کے ورژن پر کام کرنے والے فونز میں کیا جائے گا۔
درحقیقت ایسے اسمارٹ فونز پر ہی یہ فیچر دستیاب ہوگا جن کی ریم کم از کم 4 جی بی ہوگی۔


























Leave a Reply