بالی وڈ اداکارہ مونی رائے نے اپنے شوہر سورج نمبیار سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنے شوہر سورج نمبیار سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے یہ تصدیق انسٹاگرام کے ذریعے کی اورمداحوں اور میڈیا ہاؤسز سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ ہماری رازداری اور وقار کا خیال رکھا جائے اور میرے یا سورج کے بارے میں کوئی جھوٹی خبریں نہ دیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم اس معاملے کو نجی اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے وقت نکال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں آپ سب کے تعاون کے شکر گزار ہوں گے۔


























Leave a Reply