بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے آخر کار بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے مستقبل اور 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔
کرکٹر نے ایک انٹرویو میں کہا ‘میرا نقطہ نظر بہت واضح ہے، اگر مجھے لگے لگا کہ میری وجہ سے کچھ بہتر ہوسکتا ہے یا میں کچھ اچھا کرسکتا ہوں تو میں لازمی ورلڈکپ میں نظر آؤں گا، لیکن اگر مجھے محسوس ہوا کہ مجھے اپنی ویلیو دکھانی پڑے گی یا خود کو ثابت کرنا پڑے گا، پھر یہ مشکل ہوگا’۔
کوہلی نے کہا ‘میں اپنے کھیل میں ایماندار ہوں، میں نے اپنا سر نیچے رکھا، میں محنت کرتا ہوں اور خدا کا بہت شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے کرکٹ کیرئیر میں ایسا مقام دیا’۔
انہوں نے کہا ‘اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں ون ڈے میچ میں 40 اوورز کے لیے باؤنڈری سے باؤنڈری رن کروں؟ میں یہ بغیر کسی شکایت کے کروں گا، مجھ سے متعدد بار سوال کیا گیا کہ کیا میں 2027 کا ورلڈکپ کھیلوں گا؟’
کرکٹر نے کہا ‘کوئی اپنا گھر یا اپنا جنون کیسے چھوڑ سکتا ہے؟ بھارت کے لیے ورلڈکپ کھیلنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہا ہے، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں’۔


























Leave a Reply