بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں عیسائی تنظیم کے صدر سمیت تین مذہبی رہنماؤں کو قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں گھات لگا کر عیسائی رہنماؤں پر حملہ کیا گیا، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں عیسائی تنظیم کے صدر سمیت 3 مذہبی رہنما قتل ہوئے۔
عیسائی رہنماؤں پر قاتلانہ حملے کے خلاف منی پور میں مقامی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ریاست میں کاروباری مراکز، سرکاری دفاتر اور اسکول بند رہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل منی پور میں علیحدگی پسندوں نے آسام رائفلرز کے کیمپ پر قبضہ کر لیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔


























Leave a Reply