سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذی الحج کے مہینے کے بابرکت پہلے 10 دنوں میں زیادہ سے زیادہ اعمال صلاح اور عبادات کریں۔
انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں نماز، صدقات، روزے اور ذکرِ الٰہی جیسے اعمال اللہ تعالیٰ کو انتہائی محبوب ہوتے ہیں۔
شیخ صالح الفوزان نے خاص طور پر یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ غیر حجاج کے لیے اس دن کا روزہ 2 سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔
انہوں نے قربانی کرنے والوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد سے قربانی کرنے تک اپنے بال اور ناخن کاٹنے سے گریز کریں۔


























Leave a Reply