Skip to content
  • Thursday, 5 February 2026
  • 6:34 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے: وزیراعظم

حالیہ پوسٹس

  • ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی: بھارتی کپتان کی تصدیق
  • گوگل جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد 75 کروڑ سے زائد ہوگئی
  • بابر نہ آفریدی، اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • ایران کے پاسداران انقلاب نے دو آئل ٹینکر ضبط کرلیے
  • بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے مختلف پابندیاں نافذ
تازہ ترین

بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے: وزیراعظم

DAILY MITHAN Feb 5, 2026 0


بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے: وزیراعظم

بھارت کے جارحانہ، توسیع پسندانہ عزائم اور ناپاک سازشیں ترک کرنے تک خطے میں امن ممکن نہیں: شہباز شریف کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب/ اسکرین گریب

مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی کہ ان کی نسلیں بھی بھول نہ پائیں گی لہٰذا بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں، پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں حاضر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور کشمیری ہر روز نعرہ لگاتے ہیں کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہوگا، کشمیری دنیا کو ہر روز سچائی کا آئینہ دکھا رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو ، میرا فرض ہے آگے بڑھ کر تعاون کروں اور ہمارے تعاون میں کسی قسم کی کمی نہیں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میں تحریک آزادی کے شہید کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اپنے بچوں کو قربان کرسکتے ہیں لیکن اپنی آزادی قربان کرنےکو تیار نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے مگر بھارت جو فرنٹ کھولے گا اسی محاذ پر کبھی نہ بھولنے والا جواب دیں گے، معرکہ حق میں بھارتی گھمنڈ خاک میں ملا دیا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی تیز کررہا ہے مگر سفارتی محاذ پر بھی بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا ہے، بھارت کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی کہ ان کی نسلیں بھی بھول نہ پائیں گی، بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے، معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اصل میں کشمیریوں کی بھی فتح ہے، معرکہ حق سے کشمیر کاز پوری دنیا میں دوبارہ پوری قوت سےزندہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے دشمن کے عزائم ناکارہ بنانے ہیں، بھارت کے جارحانہ، توسیع پسندانہ عزائم اور ناپاک سازشیں ترک کرنے تک خطے میں امن ممکن نہیں، ہم امن چاہتےہیں لیکن امن برابری اور انصاف کی بنیاد پر قائم ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر پر اصولی موقف پر قائم ہیں، پاکستان نے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اصولی اقدام کیے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی: بھارتی کپتان کی تصدیق
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد 75 کروڑ سے زائد ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بابر نہ آفریدی، اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
ایران کے پاسداران انقلاب نے دو آئل ٹینکر ضبط کرلیے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے مختلف پابندیاں نافذ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
شاید کچھ لوگوں کو بات پسند نہ آئے، ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں: ایشون
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
خاتون غلطی سے نلکا بند کرنا بھول گئی جس سے سڑک پر راتوں رات برف جم گئی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا اظہار یکجہتی اور بھارت سے ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے پر پاکستان سے اظہار تشکر
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
ہر شخص کو احتجاج اور جلسے کی اجازت ہے لیکن سڑکیں بند کرنے نہیں دینگے: وزیراعلیٰ سندھ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
وزیر تعلیم سندھ نے بعض بورڈ کی جانب سے امتحانی فیس کی وصولی کا نوٹس لے لیا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا بایومیمیٹک اے آئی روبوٹ جو دنگ کر دینے والا ہے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کے خلاف میچ کو لے کر حکومتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں: سلمان آغا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
وہ اسمارٹ فون جسے لگ بھگ ایک ہفتے تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور قلندرز نے مستفیض کو ڈائریکٹ سائن کرلیا، شاہین کو کتنے کروڑ میں ریٹین کیا؟
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے والا معاہدہ ختم ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
پاکستان میں پہلا روزہ کب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی کو سر سبز بنانےکا نیا منصوبہ، 4 سال میں 15 لاکھ درخت لگائے جائیں گے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
لفٹ میں غبارے پھٹنے سے آگ لگ گئی، 2 فراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
منشیات کیس میں سزا یافتہ اڈیالا جیل کا قیدی انتقال کرگیا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
آپریشن ردالفتنہ -1 کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Feb 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026