راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جاری آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور اور ہرنائی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 216 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کو شدید دھچکا پہنچا اور قیادت سمیت کمانڈ سسٹم تباہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کی بلوچستان میں بدامنی کی کوششیں خاک میں ملا دی گئیں، اس آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ،دھماکا خیز مواد اور جدید آلات کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کوبیرونی سہولت کاری اور لاجسٹک سپورٹ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران 36 معصوم شہری شہید ہوئے اور مادر وطن کے دفاع میں 22 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ شہدا کی قربانیوں کو سلام ہے، قوم اہلِ خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔


























Leave a Reply