Skip to content
  • Thursday, 4 June 2026
  • 3:06 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دہلی کے دھوکے

حالیہ پوسٹس

  • امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی
  • ایران کمزور ہوا ہے لیکن وہاں سب کچھ ختم نہیں ہوا، اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعوؤں کو مشکوک کر دیا
  • بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی کے حكومت سے اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیش رفت نہ ہوسكی
  • ترکیے میں موجود ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل میکسیکو کے ویزے جاری کر دیےگئے
  • امریکا ایران کے ایک دوسرے پر میزائل حملے، خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا
Headline تازہ ترین

دہلی کے دھوکے

DAILY MITHAN Feb 5, 2026 0


یہ ایک مسلسل دھوکے کی کہانی ہے، سرینگر کے ساتھ یہ دھو کہ شہنشاہ اکبر نے شروع کیا تھا، اکبر کسی نہ کسی طرح کشمیر کو اپنی سلطنت میں شامل کرنا چاہتا تھا، اسکی خواہیش تھی کہ سرینگر میں اسکے نام کا خطبہ پڑھا جائے لیکن سرینگر کا تخت یوسف شاہ چک کے پاس تھا جسکی حکومت جموں سے لیکر لداخ تک پھیلی ہوئی تھی، یوسف شاہ چک کے بزرگ گلگت سے آکر سرینگر میں آباد ہوئے تھے۔

 شہنشاہ اکبر نے 1585 میں سرینگر پر حملہ کیا تو یوسف شاہ چک نے مغل فوج کو بارہ مولا میں روک لیا، دونوں اطراف کا بھاری جانی نقصان ہوا جس کے بعد دونوں فوجوں میں مذاکرات شروع ہوئے، اکبر نے یوسف شاہ چک کو ملاقات کا پیغام بھیجا، چک کی شاعرہ اہلیہ حبہ خاتون نے اپنے خاوند کو اکبر کے پاس جانے سے منع کیا اور کہا کہ اکبر آپ کے ساتھ دھوکا کرے گا۔

 یوسف شاہ چک کا خیال تھا کہ اکبر ہندوستان کا بادشاہ ہے اور اتنا بڑا بادشاہ اسکے ساتھ دھوکا نہیں کرسکتا، یوسف شاہ چک کے کچھ وزراء نے بھی مشورہ دیا کہ اکبر کے دربار میں حاضری دینے سے بہتر ہے کہ مزاحمت کی جائے لیکن یوسف شاہ چک خون خرابے سے بچنا چاہتا تھا، وہ امن کی اُمید لیکر شہنشاہ اکبر سے ملنے اٹک پہنچ گیا، اٹک میں شہنشاہ اکبر نے دغا بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مہمان کو گرفتار کرلیا۔ 

یوسف شاہ چک 2 سال تک مختلف جیلوں میں رہا، پھر اُسے راجہ مان سنگھ کی نگرانی میں بِہار بھیج دیا گیا جہاں 22 ستمبر 1592 کو یوسف شاہ چک کا انتقال ہوگیا، اُس کا جسد خاکی واپس سرینگر بھیجنے کی بجائے بِہار کے ایک گاؤں بسواک میں دفن کردیا گیا، بعد میں ریاست جموں و کشمیر پر سکھوں نے قبضہ کرلیا، سکھوں نے یہ ریاست انگریزوں کو سرنڈر کی اور انگریزوں نے جموں و کشمیر کو 1846  میں راجہ گلاب سنگھ کو بیچ دیا۔ 

1947میں متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے ایک اور دھوکا کیا اور ریاست جموں و کشمیر پر دہلی کا قبضہ کرانے کی ایک سازش تیار کی، اس سازش کے تحت پہلے تو انگریز سرکار نے پنجاب کا ایک مسلم اکثریتی ضلع گورداسپور بھارت کے حوالے کردیا تاکہ بھارتی فوج کو ریاست جموں و کشمیر تک پہنچنے کیلئے زمینی راستہ مل جائے، پھر اس راستے سے آر ایس ایس اور مہاراجہ پٹیالہ کی فوج جموں میں داخل ہوئی اور مسلمانوں کا قتل عام شروع کردیا۔ 

ردعمل میں پختون قبائل نے مظفر آباد کے راستے سرینگر پہنچنے کی کوشش کی اور یوں پہلی پاک بھارت جنگ شروع ہوگئی، اس جنگ میں جب بھارت کی پوزیشن کمزور ہوئی تو بھارتی وزیراعظم نہرو بھاگا بھاگا اقوام متحدہ پہنچا اور اُس نے جنگ بندی کیلئے فریاد کی، اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعہ دونوں ممالک میں جنگ بندی کروا دی اور یہ وعدہ بھی لیا کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ استصواب رائے سے ہوگا۔

 نہرو نے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کرنے کی بجائے ریاست جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ قائم رکھنے کیلئے شیخ عبداللہ کو استعمال کیا، بھارتی حکومت نے شیخ عبداللہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے تحت بھارتی آئین میں دفعہ 370 شامل کی گئی، 370 کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی گئی اور اُسے اپنا آئین اور جھنڈا رکھنے کی اجازت دی گئی۔

بھارتی آئین میں ایک اور دفعہ 35 اے بھی شامل کی گئی جسکے تحت غیرمقامی افراد کو جموں و کشمیر میں جائیداد خریدنے سے منع کردیا گیا، جس طرح شہنشاہ اکبر نے یوسف شاہ چک کے ساتھ دھوکہ کیا تھا اُسی طرح نہرو نے بھی شیخ عبد اللہ کے ساتھ دھوکہ کیا، 1953 میں شیخ عبد اللہ کو وزارتِ عظمی سےہٹا کر گرفتار کر لیا گیا، 11 سال کی قید کے بعد اُسے 1964 میں رہا کیا گیا جس کے بعد اس نے دہلی کی مکمل غلامی اختیار کر لی ۔

15 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے اپنے آئین کی دفعہ 370 اور 35 اے کو معطل کر دیا اور کشمیریوں کے ساتھ ایک اور دھوکا کر کے اس مؤقف کو تقویت دی کہ دہلی ناقابل اعتبار ہے، دہلی کے دھوکوں سے تنگ آکر کشمیریوں نے اپنی تحریک آزادی شروع کی جسے بھارت دہشت گردی کہتا ہے ۔

 بھارت کا بیانیہ یہ ہے کہ پاکستان کشمیر کے آزادی پسندوں کی حمائت کرتا ہے اس لیے دہلی بلوچستان میں آزادی مانگنے والوں کی حمائت کرتاہے ، یہ بیانیہ تاریخی لحاظ سے بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ کشمیر کی حالیہ تحریک آزادی قیام پاکستان سے قبل شروع ہوئی تھی، آج بھی کشمیری اپنا یوم شہداء 13 جولائی کو مناتے ہیں، یہ یوم شہداء 13 جولائی 1931 کو سرینگر میں ڈوگرہ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 22 مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔

 13 جولائی 1931 کو شہید ہونے والوں کی قربانیوں سے 14 اگست 1931  کو کشمیر کی تحریک آزادی نے جنم لیا اور اس تحریک آزادی کا اعلان تصور پاکستان کے خالق علامہ اقبال نے کیا تھا، سرینگر میں 22 مسلمانوں کی شہادت پر مولانا عبد المجید سالک نے ایک نظم لکھی تھی جو روزنامہ انقلاب لاہور میں شائع ہوئی، اس نظم کے اشعار آج بھی بڑے مشہور ہیں۔

تم ہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

9 اگست 1931 کو لاہور میں علامہ اقبال کی صدارت میں کشمیر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست 1931  کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا، 14 اگست 1931 ء کو باغ بیرون موچی گیٹ لاہور میں ایک بڑا جلسہ ہوا جس میں صدر جلسہ علامہ اقبال نے کشمیر کی تحریک آزادی کا پہلی دفعہ اعلان کیا ، 13 جولائی اور 14 اگست کے درمیان یہ تعلق 1931 میں قائم ہوا تھا،اس تعلق کی بنیاد ظلم کے خلاف مزاحمت ہے اور یہ مزاحمت دہلی کے مسلسل دھوکوں کا رد عمل ہے ۔

کانگریسی قیادت اور انگریزوں کے گٹھ جوڑ اور دھوکوں کے رد عمل میں تحریک پاکستان شروع ہوئی تھی،14 اگست 1947ء کو پاکستان قائم ہوا، پاکستان میں5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے،  5 فروری کو یوم کشمیر دراصل اُس عزم کی تجدید ہے جس کا اظہار 14 اگست 1931 ء کو علامہ اقبال نے کیا تھا، ایک طرف دہلی کے دھوکوں کی تاریخ ہے دوسری طرف کشمیریوں کی قربانیوں اور جہد مسلسل کی تاریخ ہے۔

یوسف شاہ چک کو موت کے بعد بِہار میں دفن کر دیا گیا، کشمیری حریت پسندوں مقبول بٹ اور افضل گورو کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی کے بعد وہیں دفن کر دیا گیا، آج دہلی کی تہاڑ جیل میں یاسین ملک اور آسیہ اندرابی سمت کئی کشمیری رہنما قید ہیں اور دہلی سرکار انہیں شیخ عبداللہ بنانے میں ناکام ہے، یہ جیلیں کشمیر کی تحریک آزادی ختم نہیں کر سکتیں ، ان جیلوں میں قید رہنما کشمیریوں کے ہیرو اور دہلی کا جیلر کشمیریوں کا ولن ہے ، 5 فروری دہلی کے دھوکوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے اعلان کا دن ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
ایران کمزور ہوا ہے لیکن وہاں سب کچھ ختم نہیں ہوا، اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعوؤں کو مشکوک کر دیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ترکیے میں موجود ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل میکسیکو کے ویزے جاری کر دیےگئے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس کے 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج کردیں
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
کسان کارڈ سے پنجاب کےکاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے،کاشتکار اب سر اٹھا کر جیےگا: مریم نواز
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اکثر میچز متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر آل پارٹیز کانفرنس، مہاجرین کی نشستوں پر واضح فیصلہ نہ ہوسکا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان بجٹ پر اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیشرفت نہ ہوسكی: ذرائع
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
اسلام آبادہائیکورٹ نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنا غیر قانونی قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ کتنے کپ چائے اور کافی پینا صحت کیلئے مفید ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایک بہت عام عادت جو جوڑوں کی دائمی تکلیف کا شکار بنا سکتی ہے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ن لیگ کی انتخابی ریلی میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں یومیہ آوارہ کتوں کے حملوں کے 150 سے زائدکیسز آنےکا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
مشترکہ امیدواروں پر ڈیڈلاک، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سے بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے معاملے سے پارٹی قیادت کو لاعلم رکھا: ذرائع
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والا منہ کس گھوڑے کا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل میں شرکت پر ممبئی انڈینز نے آدھا معاوضہ دیا، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کا انکشاف
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
وہ سیاحتی مقام جہاں آپ 64 لاکھ روپے مالیت کا خزانہ تلاش کرسکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی کے حكومت سے اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیش رفت نہ ہوسكی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026