Skip to content
  • Thursday, 5 February 2026
  • 12:19 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے استعفا دیدیا

حالیہ پوسٹس

  • آپریشن ردالفتنہ -1 کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگرد ہلاک
  • بشنوئی گینگ نے روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی
  • دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں: چینی سفیر
  • ملک بھرمیں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ گئی
  • سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل سانحے کی جوڈيشل انکوائری کرینگے
تازہ ترین

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے استعفا دیدیا

DAILY MITHAN Feb 5, 2026 0


کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے استعفا دیدیا

فوٹو: فائل

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو  آفیسر (سی ای او) سید مونس عبداللہ علوی نے عہدے سے استعفا دیدیا۔

ذرائع کے مطابق مونس علوی کے الیکٹرک کی سابقہ ملازمہ کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے سبب کئی ماہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور  بلآخر انہوں نے کے الیکٹرک کے چیئرمین کو استعفا پیش کردیا۔

مونس علوی 2008 میں کے الیکٹرک سے وابستہ ہوئے تھے۔ اس دوران وہ چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکرٹری اور ہیڈ آف ٹریژری بھی رہے تاہم  2018 میں انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا گیا تھا۔

کے الیکٹرک کے مطابق 30 سال کا تجربہ رکھنے والے مونس علوی نے گلوبل ایوارڈ یافتہ روشنی باجی پروگرام سمیت کئی اہم انیشیٹیو لیے۔ وہ میڈیا میں بھی کمپنی کا چہرہ تصور کیے جاتے تھے۔

تاہم کے الیکٹرک ہی کی سابق چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن افسر مہرین عزیز خان نے پچھلے سال الزام عائد کیا تھا کہ مونس علوی نے انہیں ہراساں کیا، دھمکیاں دیں اور ذہنی دباؤ کا شکار کیا۔

خاتون نے مونس علوی کیخلاف محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق کو درخواست کی تھی جس پر صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سےہٹانے اور  ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم سنایا تھا۔

مونس علوی یہ الزامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں اور انہوں نے محتسب اعلی کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

معاملہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری تک پہنچا تھا جنہوں نے اپنے طور پر تحقیقات کے بعد مونس علوی کیخلاف 31 جولائی سن 2025 کو جاری صوبائی محتسب کا فیصلہ منگل کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔

گورنر سندھ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی محتسب نے شواہد نظرانداز کیے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مونس علوی پر الزام عائد کرنیوالی خاتون کو پیش ہونے کا کہا تھا جس پر وہ گورنر ہاؤس آنے سے گریز کرتی رہی تھی۔

جب آخری بار خاتون کو آگاہ کیا گیا کہ اگر وہ نہ آئیں تو مونس علوی کے حق میں فیصلہ سنا دیا جائے گا تووہ پیش ہوئیں مگر ہراسانی سے متعلق الزامات کے دفاع میں کوئی بھی شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔

گورنرسندھ کی جانب سے صوبائی محتسب کا فیصلہ کالعدم کیے جانے سے مونس علوی ذہنی دباؤ سے کسی حد تک نکل آئے تھے مگر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ کے الیکٹرک میں اس عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مونس علوی اپنا عہدہ کے الیکٹرک کے چیئر مین کو دے کر عمرے پر چل گئے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
آپریشن ردالفتنہ -1 کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بشنوئی گینگ نے روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں: چینی سفیر
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
ملک بھرمیں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ گئی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل سانحے کی جوڈيشل انکوائری کرینگے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
’والد کی صحت بگڑرہی ہے، ہم پاکستان جانا چاہتے ہیں‘، قاسم خان کا سوشل میڈیا پر پیغام
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات طے، وقت یا جگہ پر حتمی بات طے نہیں ہوئی: رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
محکمہ ریلویز نے جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کردیا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
پاکستان میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ کب جاری ہونگے؟ گورنراسٹیٹ بینک نے بتادیا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
ناصر حسین آئی سی سی پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
4 روز کے دوران ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
خیابان اتحاد روڈ پر لگی ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز ہیک کرکے غیر اخلاقی مواد نشر کردیا گیا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
دہلی کے دھوکے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے پر پابندی لگانےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
مریم ریاض وٹو کی مشال یوسفزئی پر کڑی تنقید، پارٹی رکنیت معطل کرنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
اٹوٹ رشتوں اور لازوال محبتوں کی تجدید کا دن، ملک بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی صدر کا چینی ہم منصب سے رابطہ، ٹرمپ نے بات چیت کو شاندار قرار دیا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، ملزمان شہری سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر لوٹ کر فرار
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
امریکاکیساتھ جوہری مذاکرات جمعےکو مسقط میں ہوں گے: ایرانی وزیرخارجہ کی تصدیق
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکر مند ہونا چاہیے: امریکی صدر
DAILY MITHAN Feb 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026