پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے پی پی آزاد کشمیر کی قیادت نے 10 رہنماؤں کی پارٹی رکنیت سےخارج کر دیا۔
الیکشن 2026 میں پارٹی نظم و ضبط اور فیصلوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔ پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
مرکزی نائب صدور خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ اور سردار عنایت اللہ عارف کی رکنیت ختم کی گئی جب کہ پیپلز پارٹی ضلع حویلی کے صدر شیخ خورشید کی پارٹی رکنیت بھی ختم کر دی گئی۔
ایل اے 44 ویلی راولپنڈی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حمزہ مجید بازمی بھی پارٹی سے فارغ کیے گئے، کوٹلی سے ملک یوسف اور رشید بانینان، سدھنوتی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سردار رئیس انقلابی، سابق جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سٹی میرپور راجہ ذوالفقار ذلفی کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی۔
پی پی میرپور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرحمان ایڈووکیٹ اور جموں کے نائب صدر شوکت وزیر علی کی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔
نوٹیفکیشن پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سمیت متعلقہ قیادت کو ارسال کردیا گیا۔
