Preloader

بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کی اپنی سرجری کے دوران گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار سونو نگم نے ویڈیو شیئر کی اس دوران انہیں آپریشن تھیٹر میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

گلوکار نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے سامنے اچانک گانا شروع کردیا۔

سونو نگم نے 1949 کی فلم دلاری کے معروف گیت سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے گایا، جسے اصل میں لیجنڈری گلوکار محمد رفیع نے اپنی آواز دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)

گلوکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اپنی سرجری کے دوران ڈاکٹر اور ان کی ٹیم کے لیے اچانک پرفارمنس دی اور درد کے دوران گانا گانا موسیقی کی خوشی کا اظہار ہے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مداحوں نے سونو نگم کی ہمت اور آواز کی تعریف کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *