Preloader

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ششماہی زری پالیسی رپورٹ اگست 2026ء جاری کردی۔ رپورٹ میں جنوری 2026ء سے اب تک زری پالیسی کمیٹی کے فیصلوں، ملکی معاشی صورتحال اور آئندہ کے اقتصادی منظرنامے کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جغرافیائی و سیاسی کشیدگی، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے باعث توانائی کی عالمی قیمتوں، باربرداری اور بیمہ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا، تاہم مالی سال 2026ء کے اقتصادی نتائج بڑی حد تک جنوری میں جاری کی گئی پیش گوئیوں کے مطابق رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق محتاط زری پالیسی نے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ثانوی اثرات اور مہنگائی کی توقعات کو قابو میں رکھنے میں مدد دی، جبکہ حکومتی اقدامات نے مجموعی طلب کو اعتدال میں رکھنے میں کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مہنگائی میں مزید کمی آئے گی اور مالی سال 2027ء کے اختتام تک یہ ہدف کی بالائی حد کے قریب مستحکم ہوجائے گی۔ معاشی نمو 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *