Preloader

اسلام آباد میں گرفتار غیرملکی شہریوں کے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں گرفتار غیرملکیوں کی رجسٹرڈ کمپنی کی آڑ میں غیرقانونی سرگرمیاں بے نقاب ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان فحش فواد کی تیاری اور آن لائن فروخت کے دھندے میں ملوث نکلے ہیں۔

چھاپے کے دوران ڈیجیٹل شواہد اور غیرملکی ایجنسیوں کا سامان برآمد ہوا ہے، ویتنام کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کی وردیان اور مہریں بھی ملی ہیں۔

این سی سی آئی اے نے 138 غیرملکی ملزمان کے خلاف نیا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ پڑھیں: اسلام آباد میں 258 چینی شہری فارن ایکٹ کے تحت گرفتار

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے آئی ٹی بزنس کے لیے ایس ای سی پی میں کمپنی رجسٹرڈ کروائی تھی اور کمپنی رجسٹریشن کی آڑ میں فحش مواد کی فروخت سمیت سائبر جرائم کرتی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے بھی 258 غیرملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *