انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
کپتان بابر اعظم سلیکٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں دائیں ہاتھ پر گیند لگنے زخمی ہو گئے اور بلےبازی جاری نہ رکھ سکے۔
کپتان ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔ بابراعظم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پورٹ آف اسپین میں بھی اسی ہاتھ پر گیند لگی تھی۔
دوسرے روز پاکستان نے دو وکٹ پر ایک سو بیس سےزائد رنز بنا لیے ہیں جب کہ سلیکٹ الیون کی ٹیم پہلی اننگزمیں تین سو پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔محمد عباس اور محمد علی نے تین تین وکٹیں لیں۔
Babar Azam retired hurt in the warmup match pic.twitter.com/jAibEfRaqe
— Danish (@PctDanish) August 14, 2026
