لاہور (12 اگست 2026): تھانہ غازی آباد میں اے ایس آئی عمران کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے کیس پولیس نے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بتایا کہ تھانیدار کے خلاف جنسی زیادتی کی ایف آئی آر میں اغوا کی دفعات کا اضافہ کیا ہے، ذہنی معذور لڑکی کو تھانے لانے کیلیے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔
محمد نوید کے مطابق ابتدائی طبی معائنے میں لڑکی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے تھے، متاثرہ بھکاری ہے پہلے بھی ایک بار تھانے لائی گئی تھی، مبینہ زیادتی کا واقعہ 2 اگست کو پیش آیا اور 3 اگست کو ایف آئی آر درج ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل رپورٹ آنے پر ہی زیادتی کا تعین ہوگا، لڑکی ذہنی معذور ہے یا نہیں، میڈیکل بورڈ 18 اگست کو فیصلہ کرے گا۔
کراچی: قیوم آباد میں زیادتی کا نشانہ بننے والی ڈیڑھ سالہ بچی دم توڑ گئی، سفاک ملزم گرفتار
