Preloader

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کے اسمارٹ واچ کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا علی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈی ایکٹیویٹ ہونے کے نوٹیفکیشن اسمارٹ واچ پر موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 بجکر 42 اور 48 منٹس پر نوٹیفکیشنز اسمارٹ واچ پر موصول ہوئے، 27 اگست تک سوشل میڈیا اکاؤنٹس فعال رہنے کا نوٹیفکیشن آیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میر رضا کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ 27 اگست کے بعد غیرفعال ہوجائے گا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمارٹ واچ کی فارنزک کروائی جارہی ہے جس کی رپورٹ آنے میں دو سے تین روز لگیں گے، اسمارٹ واچ فارنزک کے لیے این سی سی آئی اے کو دی گئی ہے۔

Mir Raza Ali case- All Updates

اس سے قبل میر رضا کیس میں سربراہ تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیم کے ہمراہ کرائم سین سے لے کر میر رضا کے کچن تک کا جائزہ لیا تھا۔

تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے آخری سی سی ٹی وی فوٹیج کے مقام کا بھی جائزہ لیا اور کچن کھلوا کر وہاں موجود عملے سے بات چیت کی، طویل جائزہ لینے کے بعد ٹیم واپس کرائم سین پر پہنچی۔

کمیٹی نے کرائم سین کے قریب سے مٹی اور دو تیزاب کی بوتلیں بھی حاصل کی، مٹی اور تیزاب کے سیمپلز کو تفتیشی افسر کی گاڑی میں رکھوایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *