بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملیکا شراوت نے دعویٰ کیا ہے کہ سپر اسٹار ٹام کروز کو ان پر کرش ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ملیکا شراوت نے رئیلٹی شو ’دی ٹری ایٹرز 2‘ میں حصہ لیں گی جس کے پریمیئر کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹام کروز کو مجھ پر کرش ہے۔
کلپ میں کامیڈین آدیتیہ کلشریشتھ عرف کُلو جو اس شو کا حصہ ہیں وہ ملیکا سے پوچھتے ہیں کہ کیا انہیں کبھی کسی پر کرش ہوا ہے یا ہر کوئی ان پر ہی کرش کرتا ہے۔
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ سب کو مجھ پر کرش ہوتا ہے، آج کل ٹام کروز کو مجھ پر کرش ہے میں جھوٹ نہیں بول رہی، میرے پاس فون ہوتا تو ویڈیوز دکھا سکتی تھی۔
کلو اور ابھیشیک ملہن سے ان سے پوچھا کہ وہ ویڈیوز بھیج رہے ہیں یا تصاویر؟ جواب میں ملیکا نے کہا کہ نہیں، جب ہم ایک ساتھ پارٹی کررہے تھے۔
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کی بھرمار کردی گئی۔
ایک صارف نے لکھا کہ کیا مذاق ہے۔ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ یہ اروشی روٹیلا سنڈروم سے متاثر لگتی ہے۔‘ کئی صارفین ان کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے رہے ہیں۔
