Preloader

ایپل کے نئے آئی فون 18 پرو کے متعارف پونے سے قبل ہی تہلکہ مچ گیا، نئے فیچرز صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے، نئی رپورٹ نے راز کھول دیا۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی رونمائی سے قبل نئی رپورٹ میں فلیگ شپ فونز کے اہم فیچرز سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بلوم برگ کے صحافی مارک گرمن کے مطابق ایپل 9 ستمبر کو نئے آئی فونز متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے، جبکہ سیریز میں کئی نئے اور پہلے سے رپورٹ کیے گئے فیچرز شامل ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے آئی فون میں نیا ’مکینیکل اپرچر‘ کیمرا فیچر متعارف کرایا جائے گا، جبکہ یہ بھی امکان ہے کہ یہ فیچر چھوٹے آئی فون 18 پرو ماڈل میں بھی دستیاب ہوسکتا ہے۔

 Rumors iPhone 18 Pro

اس ٹیکنالوجی کو ’’ویری ایبل اپرچر‘‘ بھی کہا جارہا ہے۔ مکینیکل اپرچر کے ذریعے کیمرے میں روشنی کی مقدار کو زیادہ باریک انداز میں کنٹرول کرنے کے ساتھ تصویر میں گہرائی (ڈیپتھ) کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں بیٹری لائف بہتر بنانے کے ساتھ اوور ہیٹنگ سے بچاؤ کیلئے جدید ویپر چیمبر بھی دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایپل نے گزشتہ سال آئی فون 17 پرو میں پہلی مرتبہ ویپر چیمبر متعارف کرایا تھا، تاہم نئی نسل میں اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے کی توقع ہے، جس سے فون کو زیادہ درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں ایپل کے تیار کردہ ’سی 2 موڈیم‘ استعمال کیے جائیں گے، اگرچہ ایپل کے اپنے موڈیم کی خبریں پہلے بھی سامنے آچکی ہیں، تاہم بعض رپورٹس میں رواں سال بھی کوالکوم کے موڈیم استعمال کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

واضخح رہے کہ نئے آئی فونز کی باضابطہ رونمائی کے بعد ہی ان فیچرز اور خصوصیات کی حتمی طور پر تصدیق ہوسکے گی۔

آئی فون 18 پرو کی قیمت کے حوالے سے بڑی خبر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *