Skip to content
  • Saturday, 16 May 2026
  • 7:21 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی

حالیہ پوسٹس

  • وفاقی حکومت کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنےکا فیصلہ
  • منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور
  • پاکستانی رنر نے افریقی جزائر سیشلز میں منعقد ہونے والی سالانہ سیشلز ٹریل رن جیت لی
  • دل کا رشتہ وی آئی پی سروس بہترین انتخاب کیوں؟
  • بارش میں کرنٹ لگنے سے شہری کی موت، کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا جرمانہ
تازہ ترین

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی

DAILY MITHAN Apr 9, 2026 0


جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی

فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود لبنان پر اب تک کے شدید ترین فضائی حملے کیے ہیں ۔

لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ملک بھر میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 254 ہو گئی ہے جبکہ 1165 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سول ڈیفنس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیروت میں 92 افراد جاں بحق اور 742 زخمی ہوئے، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں 61 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے،  بعلبک میں 18 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے، ہرمل میں 9 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، نباتیہ میں 28 افراد جاں بحق اور 59 زخمی ہوئے، عالیہ ضلع میں 17 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، صیدا میں 12 افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہوئے جبکہ صور میں 17 افراد ہلاک اور 68 زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق آج ہونے والے اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 112 افراد جاں بحق اور 800  سے زائد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بیروت میں مسلسل دھماکوں سے شہر گونج اٹھا اور دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ 

اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ کے دوران اب تک کی سب سے بڑی اور مربوط کارروائی میں بیروت، وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق بدھ کے روز حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ حملوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی بیھ اپیل کی گئی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچایا گیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی رنر نے افریقی جزائر سیشلز میں منعقد ہونے والی سالانہ سیشلز ٹریل رن جیت لی
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
دل کا رشتہ وی آئی پی سروس بہترین انتخاب کیوں؟
DAILY MITHAN May 16, 2026
تازہ ترین
بارش میں کرنٹ لگنے سے شہری کی موت، کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا جرمانہ
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی کے لاہور والے عالیشان گھر کی تصویر سامنے آگئی
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کیلئے پائلٹس اور اسسٹنٹ پائلٹ کی بھرتی کا عمل شروع
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کیلئے دعوت نامہ موصول
DAILY MITHAN May 16, 2026
تازہ ترین
ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائے گی، گورنر اسٹیٹ بینک
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں اور کھلی جگہوں پر آلائشیں پھینکنے اور پھاڑنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ صنم سعید کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار
DAILY MITHAN May 16, 2026
تازہ ترین
منشیات فروش کے الزام میں گرفتار پنکی کا عدالت میں پیشی پر شور شرابہ، جھوٹے مقدمات بنانے کا الزام
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی کی نشاندہی پر 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
DAILY MITHAN May 16, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو 3 دنوں میں قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو موصول
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
شوہر سے جھگڑا، بیوی نے 3 بچوں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرکے خودکشی کرلی
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
آئی ایم ایف کی پیٹرولیم، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت 11 نئی شرائط
DAILY MITHAN May 16, 2026
تازہ ترین
توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5 ہزار 206 ارب روپے پر پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ، یومیہ 300 سے زائد مقدمات دائر
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کو کامیاب اور تاریخی قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 16, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کا حماس کے سینیئر ترین عسکری کمانڈر عزالدین الحداد کو شہید کرنیکا دعویٰ
DAILY MITHAN May 16, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ذرائع آمدن سے زائد اثاثے، ایف بی آر کو سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کا اختیار دیا جائے گا
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 15, 2026
پاکستان
28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں ہوسکتا: بلاول
DAILY MITHAN May 14, 2026
پاکستان
پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی باتیں کرنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 14, 2026