Skip to content
  • Monday, 25 May 2026
  • 8:12 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • چقندر کا جوس بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بہترین

حالیہ پوسٹس

  • رات گئے تک اسمارٹ فونز استعمال کرنے کا ایک بڑا نقصان دریافت
  • چقندر کا جوس بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بہترین
  • عید الاضحیٰ پر 30 فیصد خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھائیں
  • سکیورٹی کمزوریوں سے بچنے کیلئے گوگل کروم کو اپ ڈیٹ کرلیں
  • سائنسدانوں نے انٹار کٹیکا کے ایک راز کو دریافت کرلیا
Headline تازہ ترین

چقندر کا جوس بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بہترین

DAILY MITHAN May 25, 2026 0


چقندر کا جوس بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بہترین

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو

چقندر کے جوس کا ایک گلاس روز پینا دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

Exeter یونیورسٹی کی تحقیق میں نائٹریٹ سے بھرپور چقندر کا جوس دل کی صحت کو توقعات سے زیادہ معاونت فراہم کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ جوس منہ میں موجود بیکٹیریا میں ایسی تبدیلیاں لاتا ہے جس سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے، خاص طور پر معمر افراد میں۔

اس تحقیق میں 30 سال سے کم عمر 39 جبکہ 60 سے 80 سال کے درمیان کے 36 افراد کو شامل کیا گیا اور ایک کلینیکل ٹرائل کا حصہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ نائٹریٹ ایسا جز ہے جو متعدد سبزیوں میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے اور جسم کے اندر اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چقندر میں نائٹریٹ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ پالک، سونف اور سلاد پتے میں بھی یہ جز موجود ہوتا ہے۔

منہ میں موجود مخصوص بیکٹیریا غذائی نائٹریٹ کو ایسے مرکبات میں تبدیل کرتے ہیں جو نائٹرک آکسائیڈ بننے کے عمل میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔

نائٹرک آکسائیڈ اچھی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

کلینیکل ٹرائل کے دوران رضا کاروں کو 2، 2 ہفتوں پر مبنی الگ مراحل سے گزارا گیا۔

پہلے مرحلے میں انہیں نائٹریٹ سے بھرپور چقندر کا جوس استعمال کرایا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں انہیں اس جوس کا پلیسبو ورژن استعمال کرایا گیا۔

اس کے بعد ان افراد کے منہ میں موجود بیکٹیریا کی جینوم سیکونسنگ کی گئی تاکہ معلوم ہوسکے کہ تحقیق سے قبل اور بعد میں کیا تبدیلیاں آئیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دونوں گروپس کے منہ میں موجود بیکٹریا میں نائٹریٹ سے بھرپور چقندر کے جوس پینے سے تبدیلیاں آئیں، مگر معمر افراد میں یہ زیادہ نمایاں تھیں۔

چقندر کا جوس پینے سے معمر افراد کے منہ میں ایسے بیکٹیریا کی تعداد میں کمی آئی جن کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ صحت کے لیے مفید بیکٹیریا کی سطح میں اضافہ ہوا۔

اسی طرح تحقیق کے آغاز میں جن معمر افراد میں بلڈ پریشر کی سطح زیادہ تھی، ان میں چقندر کا جوس پینے کے بعد بلڈ پریشر میں کمی آئی۔

محققین کے مطابق نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ درمیانی عمر میں چقندر کے جوس کے استعمال سے بلڈ پریشر کے مسئلے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نائٹریٹ سے بھرپور غذا کا استعمال صحت کے لیے مفید ہوتا ہے، خاص طور پر درمیانی عمر میں ہمارے جسم میں اس کی سطح میں کمی آنے لگتی ہے اور بلڈ پریشر بڑھنے لگتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل فری ریڈیکل بائیولوجی اینڈ میڈیسن میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل جون 2022 میں برطانیہ کی کوئین میری یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چقندر کے جوس کا ایک گلاس روز پینا دل کی شریانوں کے شکار افراد میں نقصان دہ ورم کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ عمومی طور پر ورم جسم کو کسی انجری اور بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم ہوتا ہے، مگر دل کی شریانوں کے امراض کے شکار افراد میں ورم مسلسل برقرار رہتا ہے جس سے مزید شریانیں متاثر ہوتی ہیں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ چقندر کے جوس کا ایک گلاس روز پینا جسم کو نائٹرک آکسائیڈ فراہم کرتا ہے جو ورم میں کمی لاتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ نائٹریٹ سے بھرپور مشروب پینے والے افراد کے خون میں نائٹرک آکسائیڈ کی سطح میں دوسرے گروپ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا۔

نائٹریٹ والے جوس سے دل کی شریانوں کے افعال کو درست رکھنے میں مدد فراہم کرنے خلیات کی تعداد بھی بڑھ گئی۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ جوس دل کی شریانوں کے امراض سے متاثر کروڑوں افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
رات گئے تک اسمارٹ فونز استعمال کرنے کا ایک بڑا نقصان دریافت
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
عید الاضحیٰ پر 30 فیصد خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھائیں
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
سکیورٹی کمزوریوں سے بچنے کیلئے گوگل کروم کو اپ ڈیٹ کرلیں
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے انٹار کٹیکا کے ایک راز کو دریافت کرلیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
ایران امریکا معاہدے کے ساتھ ہی مسلم ممالک کو ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بن جانا چاہیے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران متوقع معاہدے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4000 پوائنٹس کا اضافہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
موبائل فونزکی درآمدات میں مزید اضافہ، 10ماہ کے دوران 455 ارب سے زائد کے موبائل فونز درآمد
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم سے ملاقات، شی جن پنگ کی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عام ترین غلطی جو اینڈرائیڈ فون کی اسٹوریج بھرنے کا باعث بنتی ہے
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی سے ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟ سہیل آفریدی کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کردار کا عالمی سطح پر بھی اعتراف ہونے لگا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
چاند پر خلا بازوں کو بھیجنے کے حوالے سے چین کی اہم پیشرفت
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ممبئی میں امیتابھ کی ایک جھلک دیکھنے کے انتظار میں مداح بےہوش ہوگیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ امریکا اور ایران کےدرمیان معاہدہ بالکل قریب ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل نے ایران امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعٖظم
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ملزم ارمغان کا والدہ پر پیسے ہتھیانے کیلئے پاگل قرار دلوانے کا الزام
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا گھٹیا پن، ٹریوس ہیڈ کی فیملی کو نشانہ بنا ڈالا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
ایران سے متعلق اچھی خبر ہی ہوگی، میں بُری ڈیل نہیں کرتا: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 25, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
DAILY MITHAN May 24, 2026