انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے گھٹیا حرکت کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کی فیملی کو نشانہ بنا ڈالا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ناصرف آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ بلکہ ان کی فیملی پر ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں، جبکہ بھارتی ٹرولرز متکبرانہ رویہ اپنانے والے ویرات کوہلی کے خلاف بالکل خاموش ہیں۔
سوشل میڈیا ٹرولرز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ کی فیملی کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی۔
اس حوالے سے کرکٹر کی اہلیہ جیسیکا نے بیان جاری کیا اور کہا ہم ٹھیک ہیں مگر یہ لوگ میری فیملی اور دوستوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ یہ بدسلوکی دوبارہ ہو رہی ہے جیسے 2023 ورلڈکپ کے بعد ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2023 میں بھی بھارتی صارفین ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور انکی بیٹی کو ریپ اور اغوا کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ سن رائزرز حیدر آباد اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان گرما گرمی ہوئی تھی، میچ میں آرسی بی کو شکست کے بعد کوہلی نے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا۔
کوہلی کے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد سوشل میڈیا خاصی بحث جاری ہے۔


























Leave a Reply