Skip to content
  • Monday, 25 May 2026
  • 2:59 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی کے فیصل شفیع اور برٹش پاکستانی رنر ہما رحمٰن نے کیپ ٹاؤن میراتھون میں تاریخ رقم کر دی

حالیہ پوسٹس

  • ایران کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور
  • کراچی کے فیصل شفیع اور برٹش پاکستانی رنر ہما رحمٰن نے کیپ ٹاؤن میراتھون میں تاریخ رقم کر دی
  • بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات میں خاندان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا: علیمہ خان
  • چین کی معاشی ترقی کو روکنےکیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں، اسحاق ڈار
  • ایسی کوئی ترمیم زیرغور نہیں جس میں نوجوان نسل سے ووٹ کا حق چھینا جائے، رانا ثنااللہ
Headline تازہ ترین

کراچی کے فیصل شفیع اور برٹش پاکستانی رنر ہما رحمٰن نے کیپ ٹاؤن میراتھون میں تاریخ رقم کر دی

DAILY MITHAN May 25, 2026 0


کراچی کے فیصل شفیع اور برٹش پاکستانی رنر ہما رحمٰن نے کیپ ٹاؤن میراتھون میں تاریخ رقم کر دی

برطانوی پاکستانی رنر ہما رحمٰن اور کراچی کے فیصل شفیع نے کیپ ٹاؤن میراتھون میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ —فوٹو:  کیپ ٹاؤن میراتھون

پاکستانی رنرز نے کیپ ٹاؤن میراتھون 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی میراتھون منظرنامے پر پاکستانی رننگ کمیونٹی کا نام روشن کردیا۔ 

کیپ ٹاؤن میراتھون کامیابی سے مکمل کرکے کراچی کے فیصل شفیع اور برطانوی پاکستانی رنر ہما رحمٰن نے عبوری طور پر آٹھواں ورلڈ اسٹار حاصل کرلیا۔

ٹیبل ماؤنٹین کے دلکش مناظر کے سائے تلے دوڑی جانے والی اس میراتھون میں دنیا بھر سے 27 ہزار سے زائد رنرز نے شرکت کی، تاہم پاکستانی رننگ کمیونٹی کے لیے سب سے نمایاں لمحہ فیصل شفیع اور ہما رحمٰن کی کارکردگی رہی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے فیصل شفیع نے 42.195 کلومیٹر طویل ریس 3 گھنٹے، 35 منٹ اور 37 سیکنڈ میں مکمل کرکے پاکستان میں رہتے ہوئے 8  ورلڈ میراتھون اسٹار مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فیصل شفیع نے ریس مکمل کرنے کے بعد جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میرا آٹھواں اسٹار ہے۔ دراصل آٹھواں میجر گزشتہ سال کیپ ٹاؤن میں ہونا تھا لیکن خراب موسم کے باعث میراتھن منسوخ کردی گئی تھی۔‘‘

کیپ ٹاؤن میراتھون اس وقت ایبٹ ورلڈ میراتھن میجرز میں شمولیت کے امیدواری مرحلے میں ہے۔ منتظمین نے ریس سے قبل اعلان کیا تھا کہ تمام فِنشرز کو عبوری میجر اسٹار دیا جائے گا، بالکل اسی طرح جیسے سڈنی میراتھن کو باضابطہ میجر بننے سے قبل دیا گیا تھا۔ اگر کیپ ٹاؤن کو باضابطہ منظوری مل جاتی ہے تو یہ ایبٹ ورلڈ میراتھن میجرز سیریز میں شامل ہونے والی پہلی افریقی ریس بن جائے گی۔ 

ورلڈ میجرز کی فہرست میں اس وقت ٹوکیو، بوسٹن، لندن، برلن، شکاگو، نیویارک اور سڈنی کی میراتھونز شامل ہیں۔

فیصل شفیع نے کہا کہ ’’میں پاکستان کا پہلا 8 اسٹار فِنشر ہوں اور پاکستان میں رہتے ہوئے 8 اسٹار مکمل کرنے والا بھی پہلا شخص ہوں۔ یہ پاکستانی میراتھون رننگ کے لیے ایک بہت بڑی پیشرفت ہے کیونکہ ابھی دنیا میں صرف چند سو افراد نے ہی یہ کارنامہ انجام دیا ہے”

فیصل شفیع نے ریس کا نصف مرحلہ 1 گھنٹہ 39 منٹ 56 سیکنڈ میں مکمل کیا اور ابتدائی 30 کلومیٹر تک فی کلومیٹر تقریباً 4 منٹ 44 سے 46 سیکنڈ کی رفتار برقرار رکھی۔

دوسری جانب برطانوی پاکستانی رنر ہما رحمٰن نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میراتھون 3 گھنٹے، 31 منٹ اور 34 سیکنڈ میں مکمل کی اور مجموعی طور پر پاکستانی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے گروپ میں تیز ترین رہیں۔ فیصل شفیع کی طرح انہوں نے بھی اپنے 8 اسٹار مکمل کئے ۔ وہ آٹھواں ورلڈ اسٹار حاصل کرنے والی پہلی برطانوی پاکستانی رنر بن گئیں۔

ہما رحمٰن کی دوڑ کو مستقل مزاجی اور بہترین رفتار کی مثال قرار دیا جارہا ہے۔ انہوں نے 5 کلومیٹر کا فاصلہ 25 منٹ 52 سیکنڈ، 10 کلومیٹر 51 منٹ 36 سیکنڈ اور 15 کلومیٹر 1 گھنٹہ 16 منٹ 45 سیکنڈ میں مکمل کیا، جبکہ ہاف میراتھون کا مرحلہ 1 گھنٹہ 46 منٹ 43 سیکنڈ میں عبور کیا۔ بعد کے مراحل میں بھی انہوں نے تقریباً فی کلومیٹر 5 منٹ کی رفتار برقرار رکھی، جو مشکل کورس پر غیرمعمولی برداشت اور تجربے کی علامت ہے۔

پاکستان اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مجموعی طور پر 6 رنرز نے اس سال کیپ ٹاؤن میراتھون میں حصہ لیا۔ 

کراچی کے فیصل شفیع اور برٹش پاکستانی رنر ہما رحمٰن نے کیپ ٹاؤن میراتھون میں تاریخ رقم کر دی

 لاہور کی آمنہ سبطین اور کراچی کی حنا شوکت نے بھی  کیپ ٹاؤن میراتھون میں شاندار کارکردگی دکھائی—فوٹو:  کیپ ٹاؤن میراتھون

کراچی کی حنا شوکت نے پرسنل بیسٹ کارکردگی دکھاتے ہوئے ریس 4 گھنٹے 31 منٹ 23 سیکنڈ میں مکمل کی، جبکہ لاہور کی آمنہ سبطین ، جو پہلی بار کسی میراتھون میں شریک تھیں، نے اپنی دوڑ 4 گھنٹے 44 منٹ 51 سیکنڈ میں مکمل کی۔ کاشف ذوالفقار نے بھی چند سیکنڈ بعد فنش لائن عبور کی۔

کراچی کی حنا شوکت کا کہنا تھا کہ کیپ ٹاؤن میراتھون ان کی زندگی کی تیسری میراتھون تھی جس میں انہوں نے اپنا پرسنل بیسٹ چالس منٹ کے فرق کے ساتھ بہتر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فنش لائن پر فیملی کی موجودگی نے ان کیلئے اس دوڑ کو اور بھی اسپیشل بنادیا تھا اور یہ ان کے زندگی کی سب سے بہتر دوڑ ہے۔

اس کے علاوہ  کینڈین پاکستانی زیاد رحیم نے بھی کیپ ٹاؤن میراتھون مکمل کی ۔ انہوں نے فاصلہ 6 گھنٹے 54 منٹ اور 33 سیکنڈز میں مکمل کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایران کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات میں خاندان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا: علیمہ خان
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
چین کی معاشی ترقی کو روکنےکیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں، اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ایسی کوئی ترمیم زیرغور نہیں جس میں نوجوان نسل سے ووٹ کا حق چھینا جائے، رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
پاک چین دوستی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی: وزیر اعظم
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
مسجد میں پہلی بار احساس ہوا یہاں سب برابر ہیں، اسلام قبول کرنیوالے تامل اداکار کی گفتگو
DAILY MITHAN May 24, 2026
تازہ ترین
بنگلا دیش کا پاسپورٹ میں دوبارہ ‘سوائے اسرائیل’ کے الفاظ شامل کرنےکا اعلان
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
گائے کے گوشت کے روزانہ استعمال سے بلڈ شوگر یا ذیابیطس کا خطرہ نہیں بڑھتا، تحقیق
DAILY MITHAN May 24, 2026
تازہ ترین
پاکستان سمیت 14 ممالک کی نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کی مذمت
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اس پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
اسماعیلی برادری صراط مستقیم پر ثابت قدم رہے اور اتحاد اور پرامن بقائےباہمی کو فروغ دے، پرنس رحیم آغاخان
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ کی جانب سے یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کی تیاری
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
آخر بیشتر افراد رائٹ ہینڈڈ کیوں ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق میں وجہ سامنے آگئی
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کتنے شہریوں پر ایک پولیس اہلکار تعینات ہے؟
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے 4 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
کیا آپ ہیٹ اسٹروک کی ان علامات کو جانتے ہیں؟
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
شدید گرم موسم کے باعث قربانی کے جانوروں میں امراض پھیلنے لگے
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، ہلاک دہشتگردوں میں افغان خارجی سرغنہ بھی شامل
DAILY MITHAN May 24, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
DAILY MITHAN May 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا: وزیراعظم پُرامید
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اشارہ ہےکہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 23, 2026