Skip to content
  • Tuesday, 26 May 2026
  • 11:05 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • گوہر، آفریدی کی نقوی سے خفیہ ملاقات کا محور عمران تک رسائی اور سیاسی تناؤ میں کمی تھا: ذرائع

حالیہ پوسٹس

  • غزہ نسل کشی کیلئے مدد کی فراہمی، میئر لندن نے امریکی کمپنی کا پولیس کیساتھ ہونیوالامعاہدہ روک دیا
  • پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی تیسری کھیپ مل گئی، بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرگیا
  • روس کا یوکرین پربڑی بمباری کا منصوبہ، غیرملکی شہریوں کو فوری کیف چھوڑنے کی ہدایت
  • حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا
  • گوہر، آفریدی کی نقوی سے خفیہ ملاقات کا محور عمران تک رسائی اور سیاسی تناؤ میں کمی تھا: ذرائع
تازہ ترین

گوہر، آفریدی کی نقوی سے خفیہ ملاقات کا محور عمران تک رسائی اور سیاسی تناؤ میں کمی تھا: ذرائع

DAILY MITHAN May 26, 2026 0


گوہر، آفریدی کی نقوی سے خفیہ ملاقات کا محور عمران تک رسائی اور سیاسی تناؤ میں کمی تھا: ذرائع

سوشل میڈیا پر علیمہ خانم کے اس معاملے پر بیان نے ان پسِ پردہ مفاہمتی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان حالیہ ملاقات نے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے اور اس ملاقات کی نوعیت اور مقصد سے متعلق مختلف دعوے گردش کر رہے ہیں۔ 

تاہم، اس پیشرفت سے آگاہ باخبر ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ کی 14 تاریخ کو اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر کی رہائش گاہ پر ہونے والی یہ ملاقات صرف دہشتگردی اور سکیورٹی امور پر بات چیت تک محدود نہیں تھی، جیسا کہ بعض سرکاری بیانات میں تاثر دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گوہر کی رہائش گاہ اس سے قبل بھی حساس اعلیٰ سطحی رابطوں کا مرکز رہی ہے اور اسے پی ٹی آئی اور متعلقہ حکام کے درمیان غیر رسمی رابطے کیلئے ایک قابلِ اعتماد ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

ملاقات میں اگرچہ بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے، تاہم ذرائع کہتے ہیں کہ سیاسی معاملات گفتگو کا ایک اہم حصہ تھے۔ بات چیت میں خصوصی طور پر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے متعلق امور، بشمول ان کے اہلِ خانہ اور پارٹی رہنمائوں کو جیل میں ملاقات کی بہتر سہولت فراہم کرنے پر توجہ دی گئی۔ 

ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ اگر گفتگو صرف سکیورٹی معاملات تک محدود ہوتی تو یہ مقام ہوتا اور نہ یہ شرکاء ہوتے۔ 

اندرونی ذرائع اس ملاقات کو جاری پسِ پردہ رابطوں کا حصہ قرار دے رہے ہیں جن کا مقصد سیاسی کشیدگی کم کرنا اور فریقین کے درمیان وسیع تر مفاہمت کیلئے فضا ہموار کرنا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے نمائندوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر مسلسل پابندیاں سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کر سکتی ہیں۔ گفتگو میں مبینہ طور پر طبی سہولتوں اور دیگر انسانی بنیادوں پر درپیش مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔ اسی دوران حکام کی جانب سے بھی تحفظات اور ’’سرخ لکیریں‘‘ (ریڈ لائنز) واضح کی گئیں، خصوصاً وہ سوالات جو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے سیاسی طرزِ عمل پر اٹھائے گئے ہیں۔ 

اہم بات یہ ہے کہ ذرائع نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ یہ ملاقات کسی دباؤ کے تحت یا زبردستی ہوئی۔ ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو ان مذاکرات میں آنے پر مجبور کیا گیا اور نہ ہی بیرسٹر گوہر یا وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پر کوئی دبائو ڈالا گیا۔ مقصد صرف باہمی سمجھ بوجھ پیدا کرنا اور ماحول بہتر بنانا تھا۔ 

اندرونی ذرائع کے مطابق اس رابطے کا وسیع تر مقصد دونوں جانب کے خدشات کا حل تلاش کرنا ہے، جن میں ایک طرف اسٹیبلشمنٹ کے تحفظات اور دوسری جانب عمران خان، ان کے اہلِ خانہ اور پی ٹی آئی قیادت سے متعلق مسائل شامل ہیں، تاکہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کیا جا سکے اور مزید محاذ آرائی سے بچا جا سکے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر علیمہ خانم کے اس معاملے پر بیان نے ان پسِ پردہ مفاہمتی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایک ذریعے نے کہا کہ اس سے عمران خان کی بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت دینے کے زیرِ غور امکان کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
غزہ نسل کشی کیلئے مدد کی فراہمی، میئر لندن نے امریکی کمپنی کا پولیس کیساتھ ہونیوالامعاہدہ روک دیا
DAILY MITHAN May 26, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی تیسری کھیپ مل گئی، بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرگیا
DAILY MITHAN May 26, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہی ہے
DAILY MITHAN May 26, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کی عرب رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کے مندرجات مبینہ طور پر افشا ہوگئے
DAILY MITHAN May 26, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز کو کبھی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنائیں گے جیسےجوہری معاملے میں کیا: ایران
DAILY MITHAN May 26, 2026
تازہ ترین
ابراہیمی معاہدہ کیا ہے اور اب تک کتنے مسلم ممالک اس پر دستخط کر چکے؟
DAILY MITHAN May 26, 2026
تازہ ترین
اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں بڑی فوجی کارروائی کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN May 26, 2026
Headline تازہ ترین
محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اہم بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 26, 2026
Headline تازہ ترین
پرنس رحیم آغا خان گلگت بلتستان کا دورہ مکمل کر کے چترال لوئر پہنچ گئے
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
رات گئے تک اسمارٹ فونز استعمال کرنے کا ایک بڑا نقصان دریافت
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
چقندر کا جوس بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بہترین
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
عید الاضحیٰ پر 30 فیصد خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھائیں
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
سکیورٹی کمزوریوں سے بچنے کیلئے گوگل کروم کو اپ ڈیٹ کرلیں
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے انٹار کٹیکا کے ایک راز کو دریافت کرلیا
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
ایران امریکا معاہدے کے ساتھ ہی مسلم ممالک کو ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بن جانا چاہیے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 25, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران متوقع معاہدے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4000 پوائنٹس کا اضافہ
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
موبائل فونزکی درآمدات میں مزید اضافہ، 10ماہ کے دوران 455 ارب سے زائد کے موبائل فونز درآمد
DAILY MITHAN May 25, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
DAILY MITHAN May 25, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاک فوج سی پیک کی تعمیر کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026