اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں بڑی فوجی کارروائی کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اپنے حملوں میں شدت لائے گا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اب تک 600 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے لیکن اب ضروری ہے کہ ہم حملوں میں اضافہ کریں اور ان کی شدت کو مزید بڑھائیں۔
نیتن یاہو کے اعلان کے بعد لبنان بھر میں حملوں کی نئی لہر شروع کر دی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیروت کے متعدد علاقوں کو خالی کرنے کیلئے اسرائیلی فوجی نے الٹی میٹم جاری کر دیا گیا۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز نے بتایا کہ لبنان کے مشرقی علاقے بقاع وادی میں حزب اللہ کے ٹھکانوں سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی حملے کیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے میں ریسکیو عملے کے 7 ارکان شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان 45 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوا تھا، تاہم اس کے باوجود جھڑپیں جاری رہیں۔
بیروت میں اس بات کا خدشہ پایا جا رہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا دائرہ لبنان کے دارالحکومت تک پھیل سکتا ہے۔


























Leave a Reply