Skip to content
  • Wednesday, 10 June 2026
  • 12:55 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ابراہیمی معاہدہ کیا ہے اور اب تک کتنے مسلم ممالک اس پر دستخط کر چکے؟

حالیہ پوسٹس

  • ہیڈ کوچ سرفراز کو کلین چٹ مل گئی، کپتان شان مسعود کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار
  • سنیتا کی یادداشت کے مسائل روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں: حسن احمد
  • کے ایم سے نے کراچی کے شہریوں سے رواں سال 4 ارب میونسپل ٹیکس کی مد میں وصول کیے
  • انسٹاگرام پوسٹ پر میٹا کا الرٹ، پولیس نے خودکشی کرنیوالے نوجوان کو بچالیا
  • امریکی صحافی کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا
تازہ ترین

ابراہیمی معاہدہ کیا ہے اور اب تک کتنے مسلم ممالک اس پر دستخط کر چکے؟

DAILY MITHAN May 26, 2026 0


ابراہیمی معاہدہ کیا ہے اور  اب تک کتنے مسلم ممالک اس پر دستخط کر چکے؟

ابراہیم اکارڈ کا آغاز متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام سے ہوا۔ —فوٹو: فائل 

امریکا ایران تنازع کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں اور فریقین کسی معاہدے پر پہنچنے کے قریب دکھائی دے رہے ہیں ، اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ابراہیمی معاہدے کو قبول کر کے اس پر دستخط کر دیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے  تمام اسلامی ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹرمپ نے کہاکہ سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیے اور دیگر ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں، آغاز سعودی عرب اور قطر سے ہونا چاہیے، ممکن ہے ایک دو ممالک کے پاس ابراہیمی معاہدے میں شامل نہ ہونے کی وجہ ہو اسے قبول کیا جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے معاہدے پردستخط کیے یہ ان کےلیے مالی،معاشی اور سماجی ترقی کا ایک انقلاب ثابت ہوگا، یہ ایسی دستاویز ہوگی جس کا احترام دنیا میں اب تک دستخط ہونے والی کسی بھی دستاویز سے زیادہ ہوگا۔

 ابراہیمی معاہدہ ہے کیا، اب تک کتنے مسلم ممالک اس پر دستخط کر چکے؟ اور پاکستان کا اس حوالے سے کیا موقف ہے ؟

امریکا کی طرف سے مسلمانوں ، یہودیوں اور عیسائیوں کے درمیان ایک بڑی صلح کا تصور 2020 میں سامنے آیا ۔ جس کا بنیادی تصور تینوں بڑے مذاہب باالخصوص مسلم دنیا اور اسرائیل میں صلح کرانا تھا جسے ابراہیمی معاہدے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ابراہیمی معاہدہ 2020 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور اقتدار میں ہوا ، ابراہیم اکارڈ اسرائیل اور کئی عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے طے پانے والے معاہدوں کا ایک مجموعہ ہے۔

اس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور مسلمان ممالک خاص طور پر عرب ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارتخانے کھولنا، اقتصادی، اور سیکیورٹی تعلقات قائم کرنا ہے۔

ابراہیم اکارڈ کا آغاز متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام سے ہوا۔ متحدہ عرب امارات ، بحرین کے بعد مراکش اور سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدے کیے۔

گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا  تھا کہ قازقستان نے بھی باضابطہ طور پر معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اسرائیل نے اسے عرب دنیا میں اپنی سفارتی قبولیت کے ایک بڑے مرحلے کے طور پر دیکھا لیکن فلسطینی قیادت اور کئی مسلم ممالک کے نزدیک بنیادی سوال یہ رہا کہ فلسطین کے مسئلے کا کیا ہوگا؟ 

 پاکستان کا سرکاری اور آئینی مؤقف مسلسل یہی رہا ہے کہ اسرائیل کو اُس وقت تک تسلیم نہیں کیا جا سکتا جب تک فلسطینیوں کو 1967سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد اور خودمختار ریاست نہ مل جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

پاکستان کی یہ پوزیشن صرف سفارتی نہیں بلکہ تاریخی اور آئینی بھی سمجھی جاتی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح سے لے کر آج تک پاکستان کی ریاستی پالیسی فلسطینی حقِ خودارادیت کی حمایت پر قائم رہی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہیڈ کوچ سرفراز کو کلین چٹ مل گئی، کپتان شان مسعود کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
سنیتا کی یادداشت کے مسائل روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں: حسن احمد
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
کے ایم سے نے کراچی کے شہریوں سے رواں سال 4 ارب میونسپل ٹیکس کی مد میں وصول کیے
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
انسٹاگرام پوسٹ پر میٹا کا الرٹ، پولیس نے خودکشی کرنیوالے نوجوان کو بچالیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
آئندہ مالی سال سے بی آئی ایس پی کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
پی پی اور (ن) لیگ کے درمیان این ایف سی اور بی آئی ایس پی کو چھیڑے بغیر مالیاتی معاہدے پر اتفاق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
انڈس ہائی وے پر گھر سے 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
سعد رفیق نے پارٹی کو گلگت بلتستان میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان ہونگے، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
ایران نے 3 ارب ڈالر کے اثاثے ابوظبی منتقل کرنیکی خبروں کی تردید کردی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایران، امریکا اور اسرائیل اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں: چین
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میچ میں شکست دے دی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کرکٹ میں اہم عہدوں پر ردوبدل کا امکان، سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ڈیلیوری رائیڈرز، ریڑھی والے گرمی کا پہلا شکار، نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی!
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، ایران کی حملے میں ملوث ہونے کی تردید
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
صوبے وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر راضی ہوگئے، طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب حکومت وفاق کو مالی رعایت دینے پر تیار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز،آئی پی پیز کو اضافی ادائیگی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل
DAILY MITHAN Jun 8, 2026