چین کی جانب سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ تین ماہ سے جاری امریکا،اسرائیل، ایران تنازع نے خلیجی ممالک اورمشرق وسطیٰ کو شدید متاثر کیا، اختلافات یا تنازعات فوجی کارروائیوں یا طاقت سے حل نہیں کیے جاسکتے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا، ایران مذاکرات کے اہم مرحلے پر کسی بھی فوجی تنازع کو ہوا نہیں دینی چاہیے۔
چین کا کہنا ہے کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور دشمنی کے اقدامات کو روکیں، اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔


























Leave a Reply