Skip to content
  • Wednesday, 10 June 2026
  • 1:05 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پی پی اور (ن) لیگ کے درمیان این ایف سی اور بی آئی ایس پی کو چھیڑے بغیر مالیاتی معاہدے پر اتفاق

حالیہ پوسٹس

  • ہیڈ کوچ سرفراز کو کلین چٹ مل گئی، کپتان شان مسعود کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار
  • سنیتا کی یادداشت کے مسائل روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں: حسن احمد
  • کے ایم سے نے کراچی کے شہریوں سے رواں سال 4 ارب میونسپل ٹیکس کی مد میں وصول کیے
  • انسٹاگرام پوسٹ پر میٹا کا الرٹ، پولیس نے خودکشی کرنیوالے نوجوان کو بچالیا
  • امریکی صحافی کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا
تازہ ترین

پی پی اور (ن) لیگ کے درمیان این ایف سی اور بی آئی ایس پی کو چھیڑے بغیر مالیاتی معاہدے پر اتفاق

DAILY MITHAN Jun 10, 2026 0


پی پی اور (ن) لیگ کے درمیان این ایف سی اور بی آئی ایس پی کو چھیڑے بغیر مالیاتی معاہدے پر اتفاق

دونوں فریق اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے اور بی آئی ایس پی کے ڈھانچے کو برقرار رکھا جائے گا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: (ن) لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملک میں وسائل کی تقسیم کے فریم ورک پر ایک وسیع مفاہمت طے پا گئی ہے تاہم اس میں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو باضابطہ طور پر چھیڑا نہیں گیا۔ 

دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی بات چیت سے آگاہ ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے اور بی آئی ایس پی کے ڈھانچے کو برقرار رکھا جائے گا۔

اس فیصلے کو مرکز کی مالی مشکلات کے حل اور موجودہ سماجی تحفظ اور وسائل کی تقسیم کے نظام کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے تاہم مجوزہ نئے انتظام کے تحت صوبے مل کر 10کھرب روپے سے زائد مالی وسائل وفاق کو دیں گے، اس کی تفصیلات تکنیکی کمیٹیاں طے کریں گی۔ 

ذرائع کے مطابق یہ مفاہمت اسلام آباد کو درپیش مالی دباؤ کم کرنے کیلئے ایک سمجھوتہ ہے تاکہ این ایف سی ایوارڈ جیسے سیاسی طور پر حساس معاملے کو باضابطہ طور پر دوبارہ نہ کھولا جائے جو وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس آمدن کی تقسیم کا تعین کرتا ہے۔ 

مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی پارلیمنٹ میں پیشی میں تاخیر کی ایک وجہ پیپلز پارٹی کی جانب سے این ایف سی اور بی آئی ایس پی کو نہ چھیڑنے پر اصرار بھی بتائی جا رہی ہے، بعض با اثر حلقوں میں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو دیے جانے والے این ایف سی حصے پر بے چینی پائی جاتی ہے اور یہ موقف سامنے آتا رہا ہے کہ اس فارمولے کے تحت صوبوں کو ان کی فنڈز خرچ کرنے کی استعداد سے زیادہ وسائل مل رہے ہیں جبکہ مرکز کے پاس محدود مالی گنجائش رہ گئی ہے۔ اسی بنیاد پر ایک نئے این ایف سی ایوارڈ کا مطالبہ بھی سامنے آتا رہا، تاہم سندھ اس کی سخت مخالفت کرتا رہا ہے۔ 

مرکز کی مالی مشکلات کے پیش نظر بی آئی ایس پی کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجاویز بھی زیرِ غور آئیں لیکن اس معاملے میں بھی پیپلز پارٹی سب سے بڑی مخالف رہی۔ 

اب اطلاعات کے مطابق موجودہ نظام میں ایک اہم شراکت دار سمجھی جانے والی پیپلز پارٹی مجوزہ ایڈجسٹمنٹ میکنزم پر رضامند ہو گئی ہے، تاہم ضروری نہیں کہ یہ براہِ راست این ایف سی حصے میں کمی کی صورت میں ہو۔ 

اس کے بجائے یہ بالواسطہ اقدامات کے ذریعے کیا جاسکتا ہے، مثلاً اخراجات کی نئی ترتیب (ری الائنمنٹ)، بعض ترقیاتی مدات میں وفاقی منتقلی میں کمی، یا وفاقی فنڈڈ منصوبوں سے متعلق صوبائی ذمہ داریوں میں تبدیلی، تاہم ان تفصیلات پر ابھی اعلیٰ قیادت نے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ 

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نمائندوں نے (ن) لیگ کو بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ اور بی آئی ایس پی جیسے معاملات پارٹی کیلئے سیاسی طور پر انتہائی اہم ہیں لہٰذا انہیں برقرار رکھا جائے جب کہ مطلوبہ مالی ایڈجسٹمنٹ دیگر ذرائع سے کی جائے، بی آئی ایس پی کو دائرہ کار اور فنڈنگ دونوں کے حوالے سے محفوظ رکھا جائے گا، جو سماجی بہبود کے پروگراموں سے متعلق پارٹی کے دیرینہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ نون لیگ پیپلز پارٹی کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب رہی ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں صوبوں کو مرکز پر مالی دباؤ کم کرنے اور وفاق و صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بہتر بنانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہیڈ کوچ سرفراز کو کلین چٹ مل گئی، کپتان شان مسعود کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
سنیتا کی یادداشت کے مسائل روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں: حسن احمد
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
کے ایم سے نے کراچی کے شہریوں سے رواں سال 4 ارب میونسپل ٹیکس کی مد میں وصول کیے
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
انسٹاگرام پوسٹ پر میٹا کا الرٹ، پولیس نے خودکشی کرنیوالے نوجوان کو بچالیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
آئندہ مالی سال سے بی آئی ایس پی کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
انڈس ہائی وے پر گھر سے 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
سعد رفیق نے پارٹی کو گلگت بلتستان میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان ہونگے، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
ایران نے 3 ارب ڈالر کے اثاثے ابوظبی منتقل کرنیکی خبروں کی تردید کردی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایران، امریکا اور اسرائیل اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں: چین
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میچ میں شکست دے دی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کرکٹ میں اہم عہدوں پر ردوبدل کا امکان، سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
Headline تازہ ترین
ڈیلیوری رائیڈرز، ریڑھی والے گرمی کا پہلا شکار، نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی!
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، ایران کی حملے میں ملوث ہونے کی تردید
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
صوبے وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر راضی ہوگئے، طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا
DAILY MITHAN Jun 10, 2026
تازہ ترین
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو سے رابطہ،گلگت میں لارجسٹ پارٹی کی ہی حکومت بنانے پر اتفاق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب حکومت وفاق کو مالی رعایت دینے پر تیار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز،آئی پی پیز کو اضافی ادائیگی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
DAILY MITHAN Jun 9, 2026
پاکستان
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 8, 2026
پاکستان
تشدد کرنے پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل
DAILY MITHAN Jun 8, 2026