پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے 22 امیدوار میدان میں تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ پوری جمع تفریق کے بعد ہم 15 نشستوں پر جیتے ہیں، 2 نشستیں دے کر 13 کسی اور کو دے دی جائیں یہ قبول نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بجٹ اجلاس سے متعلق فیصلہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے، کوشش ہے بجٹ سے قبل وزیراعلیٰ کی بانی سے ملاقات ہوجائے۔
بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی بھی تردید کردی، صحافی نے پوچھا پی ٹی آئی میں کوئی بھی مسئلہ ہو آپ سافٹ ٹارگٹ بن جاتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ بیرسٹر گوہر نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد ہنس کر جواب ٹال دیا۔
ادھر اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی، 45 منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں بانی اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔


























Leave a Reply