آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہے جس کے باعث جوش انگلس مہمان ٹیم کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے دوران مچل مارش کو ٹخنے کی انجری ہوئی تھی اور وہ طویل لیگ کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث ان کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔
اب مچل مارش کی جگہ جوش انگلس کے ون ڈے سیریز میں قیادت کرنے کا امکان ہے کیونکہ پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ آئی پی ایل میں مصروف ہیں اور وہ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
مچل مارش کی عدم دستیابی میں اولی پیک کے انٹرنیشنل ڈبیو کا امکان ہے۔
تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے جبکہ دو اور چار جون کو میچز لاہور میں ہوں گے۔


























Leave a Reply