پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل نے تصدیق کی کہ کچھ اراکین بجٹ اجلاس میں شریک ہوں گے تاہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
پی پی میڈیا سیل کے مطابق قومی مفاد کے تحت پی پی بجٹ پراسس کا حصہ ہوگی،پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ندیم افضل چن نے بھی پیپلزپارٹی کے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی خبر کو غلط قرار دیا۔
ادھر وزیرخارجہ اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں پہنچ گئے، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ ہیں۔


























Leave a Reply