کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کشمور، جیکب آباد، شکارپورمیں گرد آلود ہوائیں چلنے، آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ سکھر، لاڑکانہ، دادو، حیدرآباد، میرپورخاص، نوشہرو فیروز، عمرکوٹ اورتھرپارکر میں بھی آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ 14جون کو دادو، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، خیرپور میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کو موسم جزوی طورابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔


























Leave a Reply