Skip to content
  • Friday, 12 June 2026
  • 8:28 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عام زندگی کی 8 آسان عادات جو دماغ کو زیادہ اسمارٹ بنائیں

حالیہ پوسٹس

  • بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہضم نہیں ہورہی، بھارت اب آپریشن سندور 2کی بات کر رہا ہے: بلاول
  • آنتوں کی سوزش کا شکار بنانے والی عام غذا جو بیشتر افراد بہت شوق سے کھاتے ہیں
  • یہ بجٹ ریلیف، عوامی فلاح، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنےکا بجٹ ہے، معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے: وزیراعظم
  • تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی، آپ کی تنخواہ سے کتنا ٹیکس کٹے گا؟
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیسبک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
Headline تازہ ترین

عام زندگی کی 8 آسان عادات جو دماغ کو زیادہ اسمارٹ بنائیں

DAILY MITHAN Jun 12, 2026 0


عام زندگی کی 8 آسان عادات جو دماغ کو زیادہ اسمارٹ بنائیں

دماغ کو ہر عمر میں تیز رکھنا زیادہ مشکل نہیں / فائل فوٹو

عمر کے ساتھ ہر فرد کے دماغ میں تبدیلیاں آتی ہیں اور ذہنی افعال بھی تبدیل ہوتے ہیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے اور اس کا نتیجہ بڑھاپے میں الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض کی شکل میں بھی نکل سکتا ہے۔

جس طرح آپ صحت بخش غذا اور ورزش کو جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، ایسے ہی روزمرہ کی زندگی میں چند سادہ تبدیلیاں لاکر اپنے دماغ کو تیز کام کرنے، توجہ مرکوز کرنے، مضبوط یادداشت اور آئی کیو لیول میں اضافے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

جی ہاں کچھ عادات عمر بڑھنے کے ساتھ ذہن کو بھی تیز بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں جس سے ذہنی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ان عادات کے ذریعے آپ عمر بڑھنے کے باوجود دماغی افعال کو مستحکم رکھنے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

غیرملکی زبان سیکھنا

اپنی مادری زبان سے ہٹ کر ایک اور زبان سیکھنا دماغی صحت کو بہتر اور ذہانت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

2014 میں طبی جریدے جرنل اینلز آف نیورولوجی میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ایک اور زبان سیکھنا دماغ کے لیے چیلنج ہوتا ہے کہ وہ اسے شناخت کرے مگر ایسا کرنے سے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔

کوئی بھی غیرملکی زبان سیکھنا آپ کے دماغ کے ہپوکیمپس کے حجم کو بڑھاتا ہے، یہ وہ دماغی حصہ ہے جہاں یادوں کی تشکیل ہوتی ہے جبکہ یادیں جمع بھی ہوتی ہیں۔

زیادہ پانی پینا

پانی نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ہی بہتر نہیں بلکہ اس سے دماغ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق انسانی دماغ کا 80 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، تو دماغی افعال کو مستحکم رکھنے کے لیے پانی کا استعمال بہت اہم ہوتا ہے۔

جسم میں پانی کی کمی سے دماغی کارکردگی سست ہوتی ہے۔

پہیلیاں اور دماغی گیمز کو مشغلہ بنانا

ایک تحقیق کے مطابق انسانی دماغ بھی مسلز کی طرح ہوتا ہے جسے فٹ رکھنے کے لیے متحرک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

پہیلیاں، گیمز اور معمے آپ کے دماغ کی ورزش ثابت ہوتے ہیں اور دماغ کو تیز رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ دماغی کھیل ذہنی سرگرمیوں، سوچ بچار اور یاداشت کے عمل کو متحرک کرتے ہیں۔

ورزش کو معمول بنائیں

ورزش نہ صرف جسم بلکہ دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

جسمانی طور پر فٹ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا دل بہترین اور پھیپھڑوں کی گنجائش زیادہ ہے جس کے نتیجے میں دماغ کو وافر مقدار میں آکسیجن ملتی ہے اور دماغی افعال میں بہتری آتی ہے۔

جرنل آف سائیکلوجی میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ایروبک ورزشیں جیسے تیز رفتاری سے چہل قدمی اور دوڑنا دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہترین ہے۔

مطالعہ کریں

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق مطالعے کو معمول بنالینا یادداشت کو بہتر بناتا ہے کیونکہ اس سے دماغ کی اچھی ورزش ہوجاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق مختلف اقسام کی کتابوں کا مطالعہ دماغ کو متحرک کرتا ہے اور دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔

اچھی نیند

جب آپ نیند کی کمی کے شکار ہوتے ہیں تو دماغ کے لیے ایک عام کام بھی بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

نیند کی کمی کے شکار ہونے پر توجہ مرکوز کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے جبکہ یادداشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تو اچھی دماغی صحت کے لیے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے نیند ضروری ہوتی ہے۔

گھر سے باہر نکلیں

فطری مناظر سے ہمارے ذہن کو سکون پہنچتا ہے اور تناؤ میں کمی آتی ہے، درحقیقت صرف کھڑکی سے باہر دیکھنے سے بھی یہ فائدہ ہو سکتا ہے۔

جب آپ گھر سے باہر وقت گزارتے ہیں تو دماغ کو روزمرہ کی مصروفیات کے دباؤ سے بچنے کا موقع ملتا ہے جس سے اس کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے۔

دماغ کو ایندھن فراہم کریں

پھل، سبزیاں، دالیں، مچھلی اور زیتون کے تیل جیسی مخصوص غذائیں دماغ کے لیے بہترین ہوتی ہیں۔

روزانہ ایک کپ چائے یا کافی پینے سے بھی دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہضم نہیں ہورہی، بھارت اب آپریشن سندور 2کی بات کر رہا ہے: بلاول
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
آنتوں کی سوزش کا شکار بنانے والی عام غذا جو بیشتر افراد بہت شوق سے کھاتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
یہ بجٹ ریلیف، عوامی فلاح، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنےکا بجٹ ہے، معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی، آپ کی تنخواہ سے کتنا ٹیکس کٹے گا؟
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت کا امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
حکومت نے فائلرز کیلئے جائیداد کی خریداری و فرخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کردی
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میں فٹبال سے متعلق متعدد فیچرز متعارف
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کےکچھ اراکین شریک ہوں گے، بلاول بھٹو شرکت نہیں کریں گے: پی پی میڈیا سیل
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
ایک گاڑی کو 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل دینے پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
کوئی کچھ بھی کہتا رہے مسئلہ نہیں، اگر میں نے کچھ فیصلہ کیا تو وہ اہم ہوگا: خالد مقبول
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات ختم کرنےکا حکم دیدیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ زیرغور
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
معروف اداکارہ نے گلوکار بادشاہ سے شادی کی تصدیق کردی
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کے بڑے اور ترجیحی منصوبے کونسے ہونگے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی کمپنی نے مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار کرلیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ایلون مسک کی دولت میں 2025 میں ہر منٹ کتنا اضافہ ہوا؟
DAILY MITHAN Jun 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے متجاوز، مردوں کی تعداد زیادہ
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے پارٹی اعلامیہ کو پارٹی کے اندر ڈکٹیٹر شپ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پی پی اور (ن) لیگ کے وفود کی ملاقات، گلگت بلتستان میں بریک تھرو متوقع
DAILY MITHAN Jun 11, 2026