Skip to content
  • Friday, 12 June 2026
  • 7:12 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میں فٹبال سے متعلق متعدد فیچرز متعارف

حالیہ پوسٹس

  • تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی، آپ کی تنخواہ سے کتنا ٹیکس کٹے گا؟
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیسبک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • عام زندگی کی 8 آسان عادات جو دماغ کو زیادہ اسمارٹ بنائیں
  • حکومت کا امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
  • حکومت نے فائلرز کیلئے جائیداد کی خریداری و فرخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کردی
Headline تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میں فٹبال سے متعلق متعدد فیچرز متعارف

DAILY MITHAN Jun 12, 2026 0


فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میں فٹبال سے متعلق متعدد فیچرز متعارف

کمپنی کی جانب سے ان فیچرز کا اعلان کیا گیا / فائل فوٹو

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر میٹا کی جانب سے فٹبال سے متعلق فیچرز کو کمپنی کی مختلف ایپس بشمول انسٹا گرام، فیس بک، واٹس ایپ، تھریڈز اور میسنجر میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

اس مقصد کے لیے میٹا نے براڈ کاسٹرز، مختلف ممالک کی ٹیموں، کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور کریٹیرز کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔

اب میٹا کی ایپس میں لائیو اسکور، رئیل ٹائم چیٹ، فٹبال پر مبنی کمیونٹیز، تھیمز اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ٹولز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ان کا مقصد صارفین کے لیے ورلڈ کپ سے متعلق مواد تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

تھریڈز

میٹا کی جانب سے تھریڈز میں فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے لائیو چیٹس کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر کا مقصد فٹبال کے مداحوں کو رئیل ٹائم مباحثے کا حصہ بننے میں مدد فراہم کرنا ہے اور اس مباحثے کی میزبانی فٹبال سے جڑی شخصیات کریں گی۔

اس پلیٹ فارم میں ایک فٹبال کمیونٹی کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جہاں صارفین میچ کے دن بات چیت کرسکیں گے یا دیگر تفصیلات شیئر کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ بھی تھریڈز میں فٹبال تھیم سے متعلق متعدد فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں جبکہ صارفین لائیو اسکورز کو بھی ٹریک کرسکیں گے، اپنی پسندیدہ ٹیموں کو پروفائل فلیئرز کے ذریعے سپورٹ کرسکیں گے جبکہ فٹبال تھیم پر مبنی اسٹیکرز یا ایموجی ری ایکشنز استعمال کرسکیں گے۔

انسٹا گرام اور فیس بک

انسٹا گرام میں ایک ورلڈ کپ ہب متعارف کرایا جا رہا ہے جہاں ریلز، اسٹوریز، صارفین کا مواد، پراڈ کاسٹر کوریج اور مختلف ٹیموں سے متعلق اپ ڈیٹس کو دیکھا جاسکے گا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ میں اے آئی پر مبنی گول نامی وائس ایفیکٹ ڈائریکٹ میسجز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ فٹبال تھیم پر مبنی انیمیشنز بھی دستیاب ہوں گے۔

فیس بک صارفین کے لیے ایک اسپیشل فٹبال موڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے لیے ایپ میں فیس بک لوگو پر 2 بار کلک کرنا ہوگا جس کے بعد تھیمز ری ایکشنز، سپرپرائزز اور ایک فٹبال گیم ان لاک ہوگی۔

اس کے علاوہ میٹا اے آئی پر مبنی وئیر اٹ فیچر بھی صارفین کو دستیاب ہوگا جس سے صارفین اپنی پسندیدہ ٹیموں کی جرسی کو ورچوئیلی ٹرائی کرسکیں گے اور تصاویر کو پلیٹ فارم پر شیئر کرسکیں گے۔

میسنجر اور واٹس ایپ

فیس بک میسنجر میں لائیو اپ ڈیٹس کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے اہم میچ ایونٹس جیسے گولز اور ریڈ کارڈز کو براہ راست گروپ چیٹس میں بھیجا جائے گا جبکہ فٹبال تھیم پر مبنی بیک گراؤنڈز اور انیمیٹڈ اسٹیکر پیکس بھی دستیاب ہوں گے۔

واٹس ایپ میں میں عارضی طور پر فٹبال ایموجی کو ایونٹ کی آفیشل میچ بال سے تبدیل کر دیا گیا ہے جسے ٹورنامنٹ کے دوران صارفین استعمال کرسکیں گے۔

میسجنگ ایپ میں فٹبال تھیم پر مبنی ویڈیو کال ایفیکٹس، اسٹیکر پیکس اور ایک فٹبال ڈکشنری کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

اس ڈکشنری میں اسکور، ٹیم سے متعلق تفصیلات، اپ ڈیٹس اور آفیشل چینل مواد موجود ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی، آپ کی تنخواہ سے کتنا ٹیکس کٹے گا؟
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
عام زندگی کی 8 آسان عادات جو دماغ کو زیادہ اسمارٹ بنائیں
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت کا امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
حکومت نے فائلرز کیلئے جائیداد کی خریداری و فرخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کردی
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کےکچھ اراکین شریک ہوں گے، بلاول بھٹو شرکت نہیں کریں گے: پی پی میڈیا سیل
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
ایک گاڑی کو 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل دینے پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
کوئی کچھ بھی کہتا رہے مسئلہ نہیں، اگر میں نے کچھ فیصلہ کیا تو وہ اہم ہوگا: خالد مقبول
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات ختم کرنےکا حکم دیدیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ زیرغور
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کیا ہے اور یہ کس سے بنی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
معروف اداکارہ نے گلوکار بادشاہ سے شادی کی تصدیق کردی
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کے بڑے اور ترجیحی منصوبے کونسے ہونگے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی کمپنی نے مٹی سے بجلی پیدا کرنیوالا آلہ تیار کرلیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ایلون مسک کی دولت میں 2025 میں ہر منٹ کتنا اضافہ ہوا؟
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
تازہ ترین
ایم کیو ایم وفدکی وزیراعظم سے ملاقات، کراچی اور حیدرآباد کیلئے 25 ارب کے ترقیاتی پیکج پر اتفاق
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
ممبئی ہائیکورٹ نے پڑوسی کو سلمان خان سے متعلق کس چیز کی ہدایت کی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
Headline تازہ ترین
ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ پر مفت کرائے کی سہولت ختم
DAILY MITHAN Jun 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے متجاوز، مردوں کی تعداد زیادہ
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے پارٹی اعلامیہ کو پارٹی کے اندر ڈکٹیٹر شپ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پی پی اور (ن) لیگ کے وفود کی ملاقات، گلگت بلتستان میں بریک تھرو متوقع
DAILY MITHAN Jun 11, 2026