کراچی: 5 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ 5 جون تک 22.62 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 5 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 3.57 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر 2.48 کروڑ ڈالر اضافے سے 17.21 ارب ڈالر ہوگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.09 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.45 ارب ڈالر رہے۔


























Leave a Reply