ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد جنگ بندی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی منڈی میں برینٹ 98ڈالر او ڈبلیو ٹی آئی کی 95 ڈالر فی بیر ل پر ٹریڈ نگ جاری ہے۔
دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کاروبار کے دورانایک ہزار 480پوائنٹس کمی کےبعد ایک لاکھ 68ہزار998پوائنٹس پر دیکھا گیا۔
کورین کاسپی میں 8 فیصد سے زائد کی کمی آئی اور جاپان کانکئی انڈیکس 3 فیصد سے زائد گرا۔
اس کے علاوہ جرمنی ، فرانس ، برطانیہ ،ہانک کانگ ، اور بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان ہے۔


























Leave a Reply