اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر گو کیش لیس مہم کے تحت ملک بھر میں 34 ارب روپے مالیت کی 4 لاکھ 80 ہزار کی ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کی 123 مویشی منڈیوں میں گو کیش لیس مہیم کو فروغ دیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر گو کیش لیس مہم کے تحت ملک بھر میں 34 ارب روپے کی 4 لاکھ 80 ہزار کی ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں اور کیو آر کوڈ فراہمی کے لئے موبائل گاڑیاں منڈیوں میں موجود رہیں ، موبائل گاڑیوں میں اے ٹی ایم اور کیش ڈپازٹ میشیں نصب تھیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے 4.6 ارب روپے کے مقابلے میں اس سال لین دین 7 گنا بڑھا اور 12,500 نئے بینک کھاتے کھلے، جس سے عوام کا ڈیجیٹل بینکاری پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔


























Leave a Reply