انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جاپان میں جاری انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5گول سے ہرا دیا۔
کھیل کے 12ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر اشیش تانی نے گول کرکے برتری حاصل کی ۔ دوسرے کواٹر میں پاکستان کے عدیل نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ برابر کیا ، ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
تیسرے کوارٹر میں کھیل میں تیزی آئی اور بھارت نے گول کرکے پھر برتری لی ، لیکن جلد ہی پاکستان نے اوپر نیچے 2 گول کرکے 2-3 کی برتری حاصل کی۔
چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان ٹیم بہتر کھیل پیش نہ کرسکی اور بھارت کے اشیش تانی نے لگاتار 3 گول کردیے ۔ اشیش تانی نے ہیٹ ٹریک سمیت 4گول کیے۔
ایونت کا فائنل آج بھارت اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان تیسری پوزیشن کا میچ ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان انڈر18 ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ کھیل رہے تھے۔

























Leave a Reply