کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11میں شوہر بیوی کو قتل کرنے کے بعد تھانے پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو گھریلو جھگڑوں کے باعث لوہے کی راڈ سے قتل کیا گیا۔
ڈیوٹی افسر کے مطابق ملزم نے ذاتی رنجش پر بیوی کے قتل کا اعتراف بھی کیا جس پر پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا، موقع سے آلہ قتل، لوہے کی راڈ بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی جن میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، واقعے کے وقت گھر میں کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔


























Leave a Reply