Skip to content
  • Friday, 5 June 2026
  • 7:16 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے آذربائیجان میں خفیہ اڈے استعمال کیے، امریکی میڈیا کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی: آزادکشمیر حکومت
  • الیکشن سے پہلے آزادکشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنےکا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے: خواجہ آصف
  • ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے آذربائیجان میں خفیہ اڈے استعمال کیے، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • اس تصویر میں کتنے تکون موجود ہیں؟
  • حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا
تازہ ترین

ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے آذربائیجان میں خفیہ اڈے استعمال کیے، امریکی میڈیا کا انکشاف

DAILY MITHAN Jun 5, 2026 0


ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے آذربائیجان میں خفیہ اڈے استعمال کیے، امریکی میڈیا کا انکشاف

فوٹو: فائل

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے آذربائیجان میں خفیہ طور پر اپنے ایلیٹ فوجی اور انٹیلیجنس یونٹ تعینات کیے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  یہ تعیناتیاں مشرقِ وسطیٰ میں قائم خفیہ اڈوں کے ایک وسیع نیٹ ورک کا حصہ تھیں جس کا مقصد ایران کے خلاف کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنا تھا۔

سی این این کے مطابق چار باخبر ذرائع نے بتایا کہ یہ فورسز آذربائیجان کے جنوبی علاقوں میں متعدد مقامات سے آپریٹ کر رہی تھیں۔ ان میں بعض مقامات ایرانی شہر تبریز سے صرف 60 میل کے فاصلے پر تھے جسے اسرائیل نے جنگ کے دوران نشانہ بھی بنایا تھا۔

امریک میڈیا کے مطابق اسرائیل نے خصوصی کمانڈو یونٹس کو بھی ان مقامات پر تعینات کیا  تھا جہاں سے انہوں نے انٹیلیجنس معلومات اکٹھی کیں اور ڈرون آپریشنز انجام دیے، جس سے اسرائیل کو شمالی ایران  پر نظر رکھنے کا موقع ملا۔

سی این این کی جانب سے پہلی بار رپورٹ کیے گئے اس خفیہ آپریشن کو اسرائیل کی ان متعدد فوجی پوزیشنز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے جو اس نے مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں قائم کیں۔ 

ان پوزیشنز نے اسرائیلی فوج کی رسائی کو غیر معمولی حد تک بڑھایا اور یہ بھی ظاہر کیا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک نے ان کارروائیوں میں کردار ادا کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آذربائیجان کے علاوہ عراق، متحدہ عرب امارات اور صومالی لینڈ میں بھی اس نوعیت کے خفیہ فوجی اڈے اور تنصیبات قائم تھیں۔ ابتدا میں ان اڈوں اور یہاں موجود اسرائیلی فورسز  کو ہنگامی حالات میں ریسکیو ٹیموں اور ریسکیو مراکز کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم بعد میں ان کا دائرہ کار بڑھا کر انہیں فوجی اور انٹیلیجنس مراکز میں تبدیل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان تعیناتیوں کے نتیجے میں اسرائیلی افواج نے ایران کے جنوب، مغرب اور شمال  میں پوزیشنز قائم کیں جس سے اس کی  رسائی سیکڑوں میل تک بڑھ گئی اور ایران کے اندر مختلف اہداف پر مسلسل حملے ممکن ہوئے۔

سی این این کے مطابق آذربائیجان میں تعینات فورسز میں درجنوں اہلکار شامل تھے جن میں اسرائیلی اسپیشل آپریشنز فورسز، ایلیٹ ہیلی بورن جنگی و ریسکیو یونٹس اور موساد کے اہلکار شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق آذربائیجان سے ہونے والے اہم آپریشنز میں سے ایک 4 مارچ کو  پاسدران انقلاب کے انٹیلیجنس ڈویژن کے سربراہ رحمان مقدم کو نشانہ بنانا تھا جنہیں اسرائیل 2024 میں ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا ذمہ دار سمجھتا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس آپریشن کے ایک روز بعد ہی آذربائیجان کے علاقے نخچیوان کے ائیرپورٹ  پر ڈرون حملہ ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں آذربائیجان کے سفارتخانے کے ترجمان نے  ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ’ہم آذربائیجان کی سرزمین کو کسی تیسرے ملک کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جانے سے متعلق بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں‘۔

سی این این کے مطابق متناز ع صومالی لینڈ نے بھی اسرائیل کو ایک اضافی فوجی اڈہ فراہم کیا، جہاں اسرائیلی طیارے ایران کے لیے طویل فاصلے کی پروازوں کے دوران ممکنہ طور پر قیام کر سکتے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں اسرائیل صومالی لینڈ کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بنا تھا۔

خیال رہے کہ  ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے عراق میں بھی دو خفیہ اڈے استعمال کیے تھے جو لاجسٹک معاونت اور ضرورت پڑنے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے لیے استعمال ہو سکتے تھے۔

 ان تنصیبات کی خبر پہلے امریکی اخباروں  وال اسٹریٹ جرنل اور نیویارک ٹائمز میں شائع ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے جنگ کے دوران خاموشی سے متحدہ عرب امارات میں آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام اور اسے چلانے والے اہلکار بھی تعینات کیے تھے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی: آزادکشمیر حکومت
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
الیکشن سے پہلے آزادکشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنےکا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں کتنے تکون موجود ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
وہ ایپ جس نے مقبولیت میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
رشتہ تلاش کرنا اب پہلے سے زیادہ آسان
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب حکومت نے 1220 ارب روپے کا ماسٹر اکنامک پلان تیار کرلیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
مسلمانوں کے خلاف امتیازی کارروائیاں، اتر پردیش میں ایک مدرسہ مسمار، 2 بند
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
ورلڈکپ میں قومی ہاکی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
فٹبالر کو مین آف دی میچ پر انڈوں کا انعام
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد پولیس کی نفری آزاد کشمیر بھیجنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
2050 تک لاہور اور فیصل آباد دنیا کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوسکتے ہیں: تحقیق میں انکشاف
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
پاکستان امریکا کا غیرمتوقع مگر اہم اتحادی بن گیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا نے انسٹا گرام پلس سبسکرپشن سروس کو دنیا بھر میں متعارف کرا دیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
جلد مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہوجائیں گے اور اس کیلئے تیار ہوں: ماہرہ خان
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
مرتضیٰ وہاب کا خرم دستگیر کو جواب
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی میں جاری منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا بھارت میں ہونیوالی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کے متنازع آبی منصوبے روکنے کیلئے زور دینے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
امریکی صدر کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی، ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پتہ نہیں حکمران کس طرح ملک چلانا چاہتے ہیں: محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026