Skip to content
  • Friday, 5 June 2026
  • 5:49 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے

حالیہ پوسٹس

  • حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا
  • وہ ایپ جس نے مقبولیت میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا
  • رشتہ تلاش کرنا اب پہلے سے زیادہ آسان
  • تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے
  • پنجاب حکومت نے 1220 ارب روپے کا ماسٹر اکنامک پلان تیار کرلیا
Headline تازہ ترین

تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے

DAILY MITHAN Jun 5, 2026 0


تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے

یہ تیرتا ہوا شہر ایسا نظر آئے گا / فوٹو بشکریہ فریڈم کروز

کیا آپ دنیا کے پہلے ‘تیرتے شہر’ میں رہنا پسند کریں گے جس میں 80 ہزار افراد کی رہائش کا انتظام کیا جائے گا اور وہ بڑے کروز جہازوں کو بونا بنا دے گا۔

اگر ہاں تو ایک کمپنی فریڈم کروز اس کو ممکن بنانا چاہتی ہے۔

اس شہر کو جوہری توانائی سے چلایا جائے گا جبکہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو روجر گوچ کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرکے دکھائیں گے۔

یہ بنیادی طور پر ایک بہت بڑا بحری جہاز ہوگا جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے جو دنیا کے سب سے بڑے کروز جہاز رائیل کیرئیبین کے مقابلے میں بہت بڑا ہوگا۔

رائل کیرئیبین میں 7600 مسافروں اور 2350 عملے کے افراد ایک وقت میں سفر کرسکیں گے۔

تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے

اس میں 80 پزار افراد سفر کرسکیں گے / فوٹو بشکریہ فریڈم کروز

اس فریڈم شپ کی تیاری کی لاگت کا تخمینہ 16.16 ارب ڈالرز لگائی گئی ہے جس میں 50 ہزار افراد مستقل قیام کرسکیں گے، 10 ہزار سیاح اور 80 ہزار عملے کے افراد سوار ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق فریڈم شپ کو آپ سمندر پر ایک مستقل موبائل شہر قرار دے سکتے ہیں جس میں لوگ طویل المعیاد بنیادوں پر قیام کرسکیں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ کوئی ایک سے دوسری جگہ سفر کرنے والا بحری جہاز نہیں ہوگا بلکہ اسے شہری ماحول کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا جائے گا اور اس میں ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے

اس کی تیاری کی لاگت کا تخمینہ 16.16 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے / فوٹو بشکریہ فریڈم کروز

یہ بہت بڑا جہاز اسکولوں، کالجوں، دکانوں، بینکوں اور نائٹ کلبز وغیرہ سے بھی لیس ہوگا جبکہ اس میں ایک 2 منزلہ فوڈ ہال ہوگا جہاں طرح کے پکوان دستیاب ہوں گے۔

اس مجوزہ بحری جہاز کی لمبائی ایک میل کی ہوگی جبکہ اس میں رہنے والوں کے لیے ٹرام سروس بھی چلائی جائے گی جو جہاز کے مختلف حصوں سے کنکٹ ہوگی۔

جہاز میں 15 ہزار نشستوں پر مبنی اسپورٹس اسٹیڈیم بھی ہوگا جبکہ واٹر پارک، باغات، کنونشن سینٹر، میوزک ہال اور 2 میوزیم بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

روجر گوچ نے بتایا کہ ہم اس میں پیدل چلنے کی جگہیں اور سرسبز مقامات کو بھی تعمیر کریں گے۔

تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے

یہ ایک میل لمبا جہاز ہوگا / فوٹو بشکریہ فریڈم کروز

اسی طرح ایک بہت بڑا ایکوریم بھی ہوگا جس میں غوطہ خور ڈائیو کرسکیں گے۔

یہ تیرتا ہوا شہر 2 سے 3 برسوں میں پوری دنیا کے گرد چکر لگائے گا۔

روجر گوچ نے بتایا کہ اس جہاز کی تعمیر 4 سال میں مکمل ہوگی مگر اولین رہائشی تیاری کے مرحلے کے دوران ہی اس میں منتقل ہوسکیں گے۔

مگر فی الحال یہ ایک تصور ہے اور اس پر کب تک کام شروع ہوگا، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
وہ ایپ جس نے مقبولیت میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
رشتہ تلاش کرنا اب پہلے سے زیادہ آسان
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب حکومت نے 1220 ارب روپے کا ماسٹر اکنامک پلان تیار کرلیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
مسلمانوں کے خلاف امتیازی کارروائیاں، اتر پردیش میں ایک مدرسہ مسمار، 2 بند
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
ورلڈکپ میں قومی ہاکی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
فٹبالر کو مین آف دی میچ پر انڈوں کا انعام
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد پولیس کی نفری آزاد کشمیر بھیجنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
2050 تک لاہور اور فیصل آباد دنیا کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوسکتے ہیں: تحقیق میں انکشاف
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
پاکستان امریکا کا غیرمتوقع مگر اہم اتحادی بن گیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا نے انسٹا گرام پلس سبسکرپشن سروس کو دنیا بھر میں متعارف کرا دیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
جلد مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہوجائیں گے اور اس کیلئے تیار ہوں: ماہرہ خان
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
مرتضیٰ وہاب کا خرم دستگیر کو جواب
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی میں جاری منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا بھارت میں ہونیوالی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلوی ہائی کمیشن کی ٹیم کو مبارکباد
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
ناقص آسٹرو ٹرف، پرو ہاکی لیگ سے قبل قومی ٹیم کے 2 کھلاڑی انجریز کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
وزیرستان میں فائرنگ سے قبائلی رہنما کے 2 بیٹے جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ کے ایک بہترین اور کارآمد فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کے متنازع آبی منصوبے روکنے کیلئے زور دینے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
امریکی صدر کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی، ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پتہ نہیں حکمران کس طرح ملک چلانا چاہتے ہیں: محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026