اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.56 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14.75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نےبتایا کہ حالیہ ہفتے 10اشیاء سستی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ایک ہفتے میں پیاز 28.16 اور آلو 21.91 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ آٹا، گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ ایک ہفتے میں چکن 9.48 اور لہسن 9.13 فیصد سستا ہوا جب کہ ڈیزل 7.01 اور پیٹرول 6.80 فیصد سستا ہوا۔


























Leave a Reply