Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 11:50 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنیکی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان

حالیہ پوسٹس

  • آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنیکی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان
  • قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے
  • ترکیہ میں امریکی ایوارڈ یافتہ ریپرکانئیے کا کنسرٹ، مداحوں کی ریکارڈ ساز شرکت
  • ایف بی آر کو محصولات کی وصولی میں 868 ارب روپے کمی کا سامنا
  • وزیراعلیٰ کے پی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز کردیے
کاروبار

آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنیکی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان

DAILY MITHAN May 31, 2026 0


آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنیکی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان

پاکستانی حکام اب تک اس تجویز کی سخت مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا__فوٹو: فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو تجویز دی ہے کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (GST) کی معیاری شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کی جائے۔

 تاہم پاکستانی حکام اب تک اس تجویز کی سخت مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،جی ایس ٹی میں اضافے سے سولر پینلز، الیکٹرک کاریں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے 15 ہزار ارب روپے سے زائد کےٹیکس ریونیو ہدف کے حصول اور رواں مالی سال کے ٹیکس شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کو 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دی ہےاس پر عملدرآمد کی صورت میں ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا جب کہ الیکٹرک گاڑیوں اورسولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں میں حکومت مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے، آئی ایم ایف کی تجویز پر الیکٹرک وہیکلز ( ای ویز ) اور ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس میں بھاری اضافے کی تجاویز زیر غور ہیں، جس سے ان گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر موجودہ سیلز ٹیکس کی شرح 8 فیصد کو بڑھا کر 18 فیصد کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح 1 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 سولر پینلز پر جی ایس ٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا امکان:

 اسی طرح سولر پینلز پر جی ایس ٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا امکان ہے۔ 

ان تجاویز پر عملدرآمد کی صورت میں الیکٹرک کاریں، موٹر سائیکلیں، رکشے، ٹرک، بسیں بلکہ الیکٹرک پک اپ، ٹریکٹر اور ڈبل کیبن گاڑیوں کی قیمتیں بھی نمایاں طور پر بڑھ جائیں گی۔

وزارت صنعت وپیداوار کے حکام نے الیکٹرک ، ہائبرڈ گاڑیوں اور سولر پینلز پر جی ایس ٹی میں اضافے کی تجاویز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تجاویز زیر غور ہیں تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 ابتدائی اندازوں کے مطابق اگر آئی ایم ایف بجٹ سازوں کو قائل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو صرف ایک فیصد اضافے سے 250 سے 300 ارب روپے اضافی محصولات حاصل ہو سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف نے یہ تجویز رواں مالی سال میں نظرِثانی شدہ محصولات کے ہدف کے حصول میں ناکامی اور محصولات کی کمی کو دیکھتے ہوئے پیش کی ہے۔

 ایف بی آر کی وصولیاں 13 کھرب روپے کے قریب پہنچ سکتی ہیں:

 ایف بی آر کی وصولیاں 13 کھرب روپے کے قریب پہنچ سکتی ہیں، تاہم فی الحال اس ہدف کا حصول مشکل دکھائی دیتا ہے۔ ایف بی آر نے پہلے گیارہ ماہ میں 11,232 ارب روپے جمع کیے ہیں اور 30 جون 2026 تک 13,979 ارب روپے کے ہدف کے حصول کیلئے جون میں 2,747 ارب روپے جمع کرنا ہونگے۔

اگر ایف بی آر صرف 13 کھرب روپے کی حد تک پہنچنا چاہتا ہے تو اسے جون 2026 میں 1,668 ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے۔ جون 2025 میں ایف بی آر نے 1,500 ارب روپے سے زائد وصول کیے تھے۔اسی کمزور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال 2026-27 میں مسلسل محصولات کی کمی کی صورت میں جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک فیصد اضافے سے 250 سے 300 ارب روپے تک اضافی آمدن حاصل ہو سکتی ہے۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے دوران اوسط مہنگائی (CPI Inflation) تقریباً 8.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کیلئے کوئی نئی اور مؤثر تجاویز پیش کرنے میں ناکام رہا اور موجودہ تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد اس نے جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز پیش کی، جس کی پاکستانی حکام مزاحمت کر رہے ہیں

۔آئی ایم ایف نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر عائد 8.5 فیصد جی ایس ٹی کو بڑھا کر معیاری شرح 18 فیصد کیا جائے، کیونکہ اس شعبے کیلئے موجودہ رعایتی پالیسی 2026 میں ختم ہو رہی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں خوردہ فروشوں (ریٹیلرز) کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم کی توثیق بھی کی ہے، جس کے تحت 20 کروڑ روپے تک سالانہ کاروبار رکھنے والے ریٹیلرز 25 ہزار روپے مقررہ ٹیکس ادا کریں گے اور انہیں آڈٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
کاروبار
ایف بی آر کو محصولات کی وصولی میں 868 ارب روپے کمی کا سامنا
DAILY MITHAN May 31, 2026
کاروبار
آلو، ٹماٹر، پیاز اور انڈوں سمیت بنیادی غذائی اور اشیائے ضروریہ پر بھاری ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
کاروبار
ایران امریکا معاہدے کی خبروں کیساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
DAILY MITHAN May 29, 2026
کاروبار
پاکستان ابھرتی سفارتی و معاشی طاقت، عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ
DAILY MITHAN May 27, 2026
کاروبار
نوید قمر نے بجٹ تیاریوں اور معاشی اصلاحات پر حکومتی کارکردگی تشویشناک قرار دیدی
DAILY MITHAN May 26, 2026
کاروبار
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟
DAILY MITHAN May 25, 2026
کاروبار
ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی
DAILY MITHAN May 25, 2026
کاروبار
سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
DAILY MITHAN May 23, 2026
کاروبار
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
کاروبار
ملک میں ایل این جی کی قیمتوں میں28 فیصد تک اضافہ ہوگیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
کاروبار
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN May 21, 2026
کاروبار
بجٹ مذاکرات کیلئے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کا دورہ مکمل ہوگیا
DAILY MITHAN May 21, 2026
کاروبار
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
کاروبار
ٹرمپ کا ایران پر حملہ ملتوی کرنیکا اعلان، پاکستان اسٹاک میں بزردست تیزی، 2000 سے زائد پوائنٹس کااضافہ
DAILY MITHAN May 19, 2026
کاروبار
امریکا نے روسی تیل تک رسائی کیلئے 30 دن کا جنرل لائسنس جاری کردیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
کاروبار
جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سےبچالیا گیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
کاروبار
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں
DAILY MITHAN May 18, 2026
کاروبار
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
کاروبار
آئی ایم ایف کا پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ
DAILY MITHAN May 18, 2026
کاروبار
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
DAILY MITHAN May 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026