پاکستان تیزی سے ایک ابھرتی ہوئی سفارتی اور معاشی طاقت کے طور پر عالمی سطح پر اپنی اہمیت منوا رہا ہے جس کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق چیلنجز کے باوجود پاکستان عالمی مالیاتی منڈیوں میں اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں استحکام اور روپیہ 280 فی ڈالر پر مستحکم ہے جبکہ کےایس ای100انڈیکس میں سال بھر صرف 1.3 فیصد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کی معاشی مضبوطی کی وجوہات میں آئی ایم ایف سے تعاون،خلیجی سفارتکاری ، سعودی عرب و چین کی مالی امداد شامل ہے۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ذخائر اور 5 ارب ڈالر کی قرض سہولت میں توسیع کی، چین نے پاکستان کے پہلے “پانڈا بانڈ” کیلئے 257 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، عالمی معاشی طاقتیں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کی معترف نظر آ رہی ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق گوادر بندرگاہ خطے میں مستقبل کا اہم اسٹریٹجک لاجسٹکس حب بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


























Leave a Reply