اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے بجٹ27۔2026 کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کر دیں۔
ایف پی سی سی آئی کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد کم کرکے 35 فیصد سے 30 فیصد کی جائے جبکہ تنخواہ دارطبقے پر 9 فیصد سرچارج کو ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سپرٹیکس کومکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے اور برآمدات میں اضافےکیلئے گڈز ایکسپورٹرزکیلئےفائنل ٹیکس ریجیم بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی نے آئی ٹی شعبے پر عائد 25 فیصد برآمدی ٹیکس کی شرح کو 2035 تک برقرار رکھنے، ایس ایم ای ٹرن اوورکی حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کرنے اور مینوفیکچررز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کو 29 سےکم کرکے 20فیصد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔


























Leave a Reply